Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان‘ نکلتا سورج اور سورۂ رحمٰن کا خاص عمل!ہر مسئلہ کاحل

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

دولت مند ہونےکا یہ فارمولہ عبقری میں شائع کردیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ شاد و آباد اور پھلتا پھولتا رکھے آمین۔ عبقری رسالہ اتنا اچھا ہے کہ پڑھتے جائو اور خوشی سے جھومتے جائو ‘اس کو پڑھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جیسے دونوں جہان کی دولت مل گئی ہے۔ اس میں دیئے گئے وظائف اور ٹوٹکے بہت اچھے ہوتے اور ہم کیا بلکہ پوری مخلوق خدا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ عبقری رسالہ کی برکت سےہمارا بہت بڑا مسئلہ حل ہوا جس کے لیے ہم اللہ تعالیٰ کے بہت شکرگزار ہیں‘ عرصہ چھ سال سے ہمارے والدین ان کوششوں میں تھے کہ کہیں سےپیسے اکٹھے ہوجائیں اور پلاٹ پر مکان تعمیر کروائیں اور بڑے بیٹے کی شادی کریں لیکن جب بھی پیسے یا کمیٹی وغیرہ آتی وہ اتنی کم ہوتی کہ چھوٹے موٹے کاموں میں ہی خرچ ہوجاتی۔ بس ہم اور خاص کر امی اللہ تعالیٰ سے دل ہی دل میں باتیں کرتے کہ یا اللہ ہم غریبوں کا بس تو ہی آخری سہارا ہے‘ کوئی ادھار بھی نہ دیتا کہ یہ غریب لوگ تو واپس بھی نہیں کرسکیں گے‘ ہمارے پاس بہت تھوڑے سے پیسے جمع تھے۔ عبقری رسالہ سے انمول خزانہ نمبر ایک اور دو کے متعلق معلوم ہوا‘ دفتر عبقری سے دو انمول خزانہ منگوایا اور سارا دن کھلا دوانمول خزانہ نمبر دو پڑھتے اور ہر نماز کے بعد صرف ایک مرتبہ دوانمول خزانہ نمبر ایک پڑھتے۔اس کے ساتھ عبقری رسالہ سے ایک وظیفہ پڑھا جس کی ترتیب یوں ہے:۔فجر کی نماز پڑھ کر ذکر اذکار کرتے رہیں اور جب سورج ایک نیزہ بلند ہوجائے تو قرآن پاک سے دیکھ کر یازبانی سورج کی طرف منہ کرکے سورۂ رحمٰن پڑھنا شروع کردیں جب فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ پر پہنچیں تو دائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی سے سورج کی طرف اشارہ کردیں پھر بعد میں پھر انگلی کھول دیں۔ اگلی دفعہ پھر اسی آیت کو پڑھ کر انگلی سے پھر سورج کی طرف اشارہ کردیں۔ غرض جتنی بھی دفعہ سورۂ میں یہ آیت آتی ہے‘ اتنے اشارے سورج کی طرف کردیا کریں۔ یہاں تک کہ سورت ختم ہوجائے۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن یعنی ایک چلہ تک کریں۔ ان شاء اللہ ہر قسم کے مسائل پہلے چالیس دنوں میں ہی ختم ہوجائیں گے۔ اگر پہلے چالیس دن میں سکون نہ ملے اور مسائل حل نہ ہوں تو مزید چالیس دن کریں۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکتیں ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے اور پھر بھی کچھ مسائل رہ جائیں تو تیسری دفعہ چالیس دن عمل کریں۔ انشاء اللہ سوفیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔ کامل یقین رکھیں۔ مسئلہ کے حل کے بعد بھی سورۂ رحمٰن کی روزانہ کی تلاوت نماز فجر کے بعد معمول بنالیں۔ یعنی سورۂ یٰسین کے ساتھ سورۂ رحمٰن بھی پڑھ لیاکریں۔ یہ دونوں سورتیں ہمارے روزانہ کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری دنیا و آخرت کی زندگی پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے۔ اس عمل کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ایسا شاندار سبب بنایا کہ جو لوگ قرض دینے سے انکاری تھے انہوں نے خود فون کر کے پیسے دیئے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ سورۂ رحمٰن والا وظیفہ بار بار رسالہ میں شائع کریں تاکہ لوگ اس سے اپنے مسائل حل کریں۔ یہ بہت طاقتور عمل ہے۔(شگفتہ شکیل، ملتان)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 028 reviews.