Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دہی اور اس کی لسی! رمضان کا مشروب اورفوائد

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

یوں تو گنے کے رس کو پاکستان کا قومی مشروب کہا جاتا ہے لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ لسی بھی اپنے استعمال کے باعث کسی بھی مقبول ترین مشروب سے کم نہیں۔ پاکستان کے تقریباً تمام ہی علاقوں میں اسے بڑے شوق سے پیا جاتا ہے۔ لسی کے دو ذائقے زیادہ مشہور ہیں، میٹھی اور نمکین لسی۔ پنجاب کا شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں اس کا استعمال نہ کیا جاتا ہو۔خاص طور پر گرمیوں کے رمضان میں تو افطار اور سحر کے ہر دسترخوان پرلسی ضرور موجود ہوتی ہے اور لسی کے بغیر رمضان کا دسترخوان تو ویسے ہی نامکمل رہتا ہے۔ لسی کے اہم اجزاء میں سب سے زیادہ اہمیت جس جزو کو دی جاتی ہے اسے عرف عام میں دہی کہا جاتا ہے۔ دہی کو شامل کئے بغیر لسی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
کہتے ہیں کہ لمبی عمر کا راز دہی کے استعمال میں چھپا ہوا ہے۔دہی انسانی خوراک کا وہ حصہ ہے جس کا استعمال مختلف شکلوں میں سینکڑوں برس سے کیا جارہا ہے۔
آپ کی آنتوں کے لیے مفید
ہماری آنتوں میں تقریباً 400 کے قریب بیکٹریاز ہیں کچھ ہمارے دوست ہیں اور کچھ ہمارے لیے نقصان دہ ہیں۔ دہی میں اچھے بیکٹیریاز ہوتے ہیں جن کو پروبایوٹک کہتے ہیں تو یہ پیٹ کے لیے بہترین غذا ہے تو ان بیکٹیریا ز کو مزید طاقتور اور پراثر کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پروبایوٹک کے لیے پروبایوٹک کی ہی خوراک دی جائے، پروبایوٹک وہ خاص فائبر ہے جو کہ السی کے بیج اور کیلے میں بھی پایا جاتا ہے اگر ان دونوں کو ملاکر کھایا جائے تو یہ پروبایوٹک کو طاقت ور بناتا ہے اور دہی میں موجود بیکٹیریا کو طاقتور اور مقدار میں بڑھاتا ہے۔ جس سے یہ آپ کے پیٹ اور آنتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ السی کے بیجوں سے فائبر اور پودوں سے حاصل ہونے والا اومیگا تین اور کیلے سے ایکسٹرا کیلشیم اور پوٹاشیم حاصل ہوتا ہے ایک کھانے کا چمچہ پسے ہوئے السی کے بیج کو دہی میں ملائیں اس کو اچھی طرح مکس کریں اس میں تھوڑا سا شہد ڈالیں اب اس میں چاہیں تو کیلا بھی ملالیں، پھر اس کو کھانے کے بعد آپ کو پتہ چلے گا کہ دادی اماں یا آپ کی اماں آپ کا پیٹ خراب ہونے پر آپ کو دہی میں کیلا ملاکر کیوں کھلاتی تھیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 007 reviews.