Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے صبر کرنے سے کیاملا؟

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

میری شادی کو گیارہ سال ہوچکے ہیں۔ شوہر جسمانی لحاظ سے بالکل کمزور تھے۔ میں نے صبرو شکر کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی خدمت میں ہمہ تن مصروف رہی۔ چند ماہ ہوئے ایک حکیم صاحب کی دوا کھانے سے ان کی صحت میں فرق پڑا۔ پانچ ماہ بعد ڈاکٹر نے بتایا اب آپ بالکل ٹھیک ہیں آپ کے ہاں اولاد ہوسکتی ہے۔ دو ماہ بعد میں نے لیڈی ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کرایا تو پتا چلا کہ ایک ٹیوب میں ورم ہے۔ وہ ٹھیک ہو جائے تو بچہ ہوسکتا ہے۔ میں دوا کھا رہی ہوں مگر ذہنی طور پر بالکل ختم ہوچکی ہوں۔ شوہر ہر وقت مجھے کہتے ہیں کہ بچہ ہونا چاہیے۔ اب انہوں نے دھمکی دی ہے کہ چھ ماہ میں کوئی امید نہ ہوئی تو وہ دوسری شادی کرلیں گے اب وہ لڑکی تلاش کرتے پھر رہے ہیں۔ ہر آنے جانے والا مجھے طعنہ دیتا ہے کہ گیارہ سال سے’ تمہاری وجہ ‘سے ہمارے گھر خوشی نہ آئی‘ انہیں کیا بتاؤں کہ گزشتہ گیارہ سالوں میں میرے اوپر کیابیتی۔مجھے آپ سے صرف اتنا پوچھنا ہے کہ پورے گیارہ برس میں نے کسی کو کچھ نہیں بتایا‘شوہر کا راز سینے میں دبائے راتوں کو سسکتی رہی‘ چپ چاپ وقت کاٹتی رہی لیکن گیارہ سال صبر کرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ شوہر نے طلاق کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ کیا اب وہ کچھ عرصہ صبر نہیں کرسکتے؟ سوچتی ہوں خودکشی کرلوں۔ وقت کا ہر لمحہ مجھے اذیت دیتا ہے۔ (دکھی خاتون)
مشورہ: آپ کسی اچھی ماہر زچہ بچہ ڈاکٹر سے الٹراسائونڈ کرائیے اور پھر دوا کھائیے۔ اس سے صورت حال واضح ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہونا کفر ہے۔ آپ کو ضرور صبر کا اجر ملے گا۔ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کے ہاں ضرور اولاد ہوگی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 004 reviews.