Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہم شفاء یاب کیسے ہوئے؟ بے لطف زندگی کو پرلطف بنانے والی دوا

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

 دکھیاروں کے قلم سے بے ربط تحریریں لیکن لفظ لفظ اجلی کرنیں!

روشن دماغ کھانے سے دماغ روشن ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ساری فیملی ادارہ عبقری کی ادویات استعمال کرتی ہے ‘ الحمدللہ! جس نے جس مرض کیلئے بھی عبقری کی ادویات کا انتخاب کیا اسے سوفیصد فائدہ ہوا۔ میری بہن کی یادداشت بہت کمزورتھی‘ جس کی وجہ سے اس کے ساتھ تمام گھر والے بھی پریشان تھے‘ کیونکہ وہ چیز رکھ کر فوراً بھول جاتی تھی اور پھر اس کو ڈھونڈنے کیلئے سارا گھرانہ لگ جاتا تھا۔ ہم اپنی بہن کو عبقری دواخانہ میں لائے‘ اسسٹنٹ صاحب سے چیک کروایا تو انہوں نے میری بہن کو ’’روشن دماغ‘‘ دوا استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ ہم نے عبقری دواخانہ سے ہی اس دوا کی دو ڈبیاں لیں اور گھر کو روانہ ہوگئے۔ میری بہن نے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال تونہ کی مگر اسے فائدہ بہت ہوا۔وہ کبھی کبھار ہی کھاتی ہے مگر اس کو بھولنے کی عادت تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ اور ’’روشن دماغ‘‘ کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتی۔(ہ،م‘ شیخوپورہ)
دوبارہ زندگی میں لطف آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! معدہ میں مسئلہ تھا اور ساتھ بلڈپریشر بہت زیادہ ہائی رہتا تھا۔ میں نے کافی گولیاں اور سیرپ استعمال کیے مگر مجھے صرف وقتی فائدہ ہوتاہے‘ میرا دوست مجھے عبقری دواخانہ زبردستی لے آیا زبردستی اس لیے لکھا کہ مجھے شروع سے ’حکیم ‘ نام سے ہی چڑ تھی‘ مگر جب میں نے یہاں آکر نظام دیکھا تو حیران رہ گیا کہ کسی حکیم کے سٹور پر بھی اتنا رش اور اتنا بہترین جدید نظام ہوسکتا ہے۔ خیر اسسٹنٹ صاحب سے اپنی باری پر ملاقات کی ۔ انہوں نے مجھے عبقری دواخانہ کی ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ اور ’’بلڈپریشرشفاء سیرپ‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنا شروع کردیا‘ صرف چند ہفتوں کے اندر اندر میرا معدہ بالکل ٹھیک اور بلڈپریشر کنٹرول میں رہنا شروع ہوگیا۔ الحمدللہ! شادی شدہ ہوں مگر جب سے بلڈپریشر اور معدہ کے امراض میں مبتلا ہوا ازدواجی زندگی بے لطف ہوگئی تھی‘ مگر جب سے’ ’بلڈپریشر سیرپ‘‘ اور’’ جوہرشفاء مدینہ‘‘ دوا استعمال کی زندگی کا لطف دوبارہ لوٹ آیا ہے۔ (عبدالقیوم‘ لاہور)
نہ کنٹرول ہونے والی شوگر کنٹرول
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے ؕگھرانے کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔ محترم حکیم صاحب میری بیماریاں زور پکڑتی جارہی تھیں‘ میری والدہ نے فون پر آپ سے ملاقات کا ٹوکن لیا اور ہم دونوں مقررہ تاریخ پر آپ کے کلینک پہنچ گئیں‘ اپنی باری پر آ پ کی نشست گاہ پہنچے‘ آپ نے تسلی سے میری بات سنی‘دوا لکھی اور مجھے میری بیماری کے متعلق تفصیل سے بتایا۔ میں سن کر حیران رہ گئی کہ میرے بتانے سے پہلے ہی آپ نے مجھے میری بیماری کے متعلق سوفیصد درست بتایا۔ آپ نے عبقری دواخانہ کی دوا ’’جوہرشفاء مدینہ‘ ٹھنڈی مراد‘اکسیرالبدن اور شوگرکنٹرول کورس‘‘ خود اپنے ہاتھوں سے اپنے پیڈ پر لکھ کر دیں۔جو میں چھ ماہ سے استعمال کررہی ہوں‘ ان ادویات کے استعمال میں اکثر مجھ سے کوتاہی بھی ہوجاتی ہے مگر اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ہے کہ ان ادویات کے استعمال سے میری شوگر بالکل کنٹرول ہوگئی ہے۔دیگر امراض جن میںمعدہ کی خرابی‘ جسمانی کمزوری بہت زیادہ تھی وہ اب نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوا اب بھی جاری ہے۔(حلیمہ امتیاز، فیصل آباد)
 میری دیرینہ بیماری دو ر
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو دین و دنیا کی ہر خوشی نصیب کرے اور آپ کا سایہ تاقیامت ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے اور آپ کی نسلیں آباد و شادرہیں۔ مجھے بچپن سے نزلہ و زکام تھا‘ جب سے ہوش سنبھالااپنی ناک کو کبھی خشک نہ پایا‘ اس کے ساتھ ہی لڑکپن میں ہی لیکوریا کی شکایت شروع ہوگئی‘دن بدن طبیعت خراب رہنا شروع ہوگئی‘ چڑچڑاپن پیدا ہوگیا‘ سوکھ کر کانٹا ہوگئی‘ بے شمار ادویات استعمال کیں مگر صرف وقتی افاقہ ہوتا‘ دفتر ماہنامہ عبقری کے ایڈریس پر جوابی لفافہ کے ساتھ خط لکھ کر بھیجا تو جواب میں آپ نے ’’لیکوریا شفاء اور خاتون شفاء‘ ‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔میں نے یہ دونوں استعمال کرنا شروع کیں اور بعض اوقات تومقررہ مقدار سے زیادہ کھاتی رہی‘ پہلے دو ہفتوں میں کچھ فرق پڑا مگر میں نے ادویات کا استعمال نہ چھوڑا‘ الحمدللہ چند ہفتوں کے اندراندر میری تمام شکایات دور ہوگئیں‘ اب میں مکمل صحت مند ہوں‘ کبھی کوئی دوا استعمال نہیں کی۔ (ش،ع)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 994 reviews.