Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کی شرارتوں نے جینا حرام کردیا!

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تقریباً پندرہ دن ہوئے ہیں گھر میں عجیب واقعات ہونے لگے ہیں چونکہ میں اکیلی رہتی ہوں تو بہت زیادہ ڈر لگ رہا ہے۔ گھر میں شروع شروع میں کچھ اس طرح ہونے لگا کہ گھر کا سامان غائب مثلاً آٹا، سبزی، صابن، فریج سے گوشت، دلیہ، چونکہ میں اکیلی ہوں تو سارا سامان میں اکیلی ہی لاتی ہوں۔ چوتھی منزل پر گھر ہے سیڑھیاں چڑھ کر سامان لانا بہت مشکل ہے پھر بچے کو بھی اٹھانا ہوتا ہے اس کے بعد سامان غائب‘ بہرحال میں نے صبر کرلیا لیکن پھر اور بہت کچھ ہونے لگا اور ناقابل برداشت ہے آپ پڑھیں گے تو آپ کو بے حد حیرانی ہوگی۔ پہلے پہل میں سمجھتی رہی کہ گھر اوپن ہے کوئی مرد یا بچہ دیوار پھلانگ آتا ہے اور لے جاتا ہے میں یہ سوچ کر خود کو تسلی دیتی رہی۔ مالک مکان سے شکایت کی تو وہ قسمیں کھانے لگے کہ یہاں کوئی نہیں آسکتا۔ آپ محفوظ ہیں میں آپ کو گارنٹی دیتاہوں لیکن حکیم صاحب کچھ دن پہلے فرش پر پانی پڑا ہوا تھا میں نے کپڑا رکھ دیا اور اندر آکر کپڑے دھونے لگی جیسے ہی باہر نکلی تو کیا دیکھتی ہوں کہ کپڑا دور پڑا ہوا تھا وہ بالکل ایسے پڑا ہوا تھا کہ جیسے کسی نے بہت احتیاط سے ویسے ہی رکھ دیا ہو، کمرے میں آئی تو بچے کی پیلے رنگ کی کرسی ہے اس کے اوپر لال مارکر سے گندی سے شکل بن ہوئی تھی۔ میں پھر ڈر گئی کیونکہ گھر میں ریڈمارکر نہیں ہے اسے میں نے بڑی مشکلوں سے صاف کیا اب مسلسل ایسا ہونے لگا ہے کچن جائو تو توا بھی اوپر رکھو تو نیچے رکھا ہوتا ہے، نیچے رکھوں تو اوپر رکھا ہوا ہوتا ہے۔ میں پیچھے کرکے رکھتی ہوں کہ بچے کی پہنچ سے دور رہے وہ ہر چیز کو پکڑ لیتا ہے‘ اس نے چلنا شروع کردیاہے لیکن وہ توا پھر نزدیک رکھا ہوا ہوتا ہے بچے کی پہنچ میں ہوتا ہے۔ چائے کے مگ ایک دوسرے کے اوپر چڑھے ہوئے ہوتے ہیں کچن میں تلاوت لگاتی ہوں‘ ٹیپ ریکارڈر پر صبح کو اسکے بٹن آن ہوتے ہیں رات کو میں آف کرکے سوتی ہوں پانی پینے کے لیے بیس کلو کے کین خریدتی ہوں کولر سے پانی غائب بیس کلو کا کین دو دن میں ختم جبکہ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا گھر میں صرف میں ہوں میں تو اتنا پانی نہیں استعمال کرتی بیس کلو کا کین اپنی جگہ سے دور رکھا ہوا ہوتا ہے جہاں میں رکھواتی ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی یہ کین کوٹ اٹھا کر دور رکھ دیتا ہے یہ سب کیا ہورہا ہے‘ میری عقل تسلیم نہیں کررہی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 986 reviews.