Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خوابوں سے رہنمائی حاصل کرنا سیکھئے

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

خواب انسان کے لیے ایک طلسماتی معمہ ہے اور شاید یہ اس کی سمجھ میں نہ آنے والی صفت ہی ہے جس کی وجہ سے ہر شخص نت نئے خواب دیکھنے میں ایک گوناگوں کشش محسوس کرتا ہے۔ عام طور پر انہیں حقیقت سے الگ کوئی چیز سمجھا جاتا ہے لیکن دراصل ان کا حقیقت سے ایک گہرا تعلق ہوتا ہے۔ جیسا کہ مشہور زمانہ ماہر نفسیات سگمنڈ فرائیڈ کا نظریہ ہے کہ خواب انسانی ذہن کی ان خفیہ اور اہم ترین نفسیاتی گتھیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں جنہیں ہمارا شعور اندر ہی اندر سلجھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔نیند ہی کے دوران ہمارا دماغ بظاہر چھوٹی موٹی نظر آنے والی باتوں کو ریکارڈ کرتا ہے۔ برطانوی ماہر نفسیات کرسٹو فرایون کا کہنا ہے کہ خواب نیند کے عالم میں خودبخود پیدا ہونے والی کوئی معمولی چیز نہیں بلکہ ہماری نیند کا ایک اہم مقصد خواب دیکھنا بھی ہے۔ ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ انسان خوابوں کو اپنی زندگی میں کس قدر مددگار بناسکتا ہے۔ ایک مشہور سائنسدان فریڈرک نے بینزین نامی ایک کیمیکل کی ساخت بھی خواب کے ذریعے دریافت کی تھی۔ برٹرانڈرسل خود کو درپیش آنے والےمسائل کے حل کے لیے خواب ہی سے مدد لیا کرتا تھا۔
ڈراؤنے خواب نظر آنا کوئی نفسیاتی مرض نہیں
ڈرائونے خواب نظر آنا کوئی نفسیاتی مرض ہرگز نہیں یہ دراصل اکثر انسان کو بہتر راہ سجھاتے اور اسے زندگی کے چیلنجز کا پامردی سے مقابلہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اکثر لوگ کوئی خوفناک خواب دیکھ کر دہشت سے جاگ جاتے ہیں یا رونے اور چیخنے لگتے ہیں۔ بیدار ہونے کے کافی دیر بعد تک ان کی سانسیں منتشر رہتی ہیں اور وہ ذہنی طور پر سخت پریشان رہتے ہیں۔انہیں یہ احساس ہونا چاہیے کہ اس طرح کی شدید کیفیات دراصل ان کے جسم میں رونما ہونے والی چند ضروری کیمیائی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں جس کا مقصد یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ خواب نفسیاتی طور پر ان کے دماغ یا شخصیت پر بھی اثر انداز ہورہا ہے۔ڈرائونے خواب کے نتیجے میں اس قسم کی کیمیائی تبدیلیاں ضروری ہیں کیونکہ اس دوران انڈرین الائن غدود جسم سے ایک ایسا ہارمون خارج کرتا ہے جو ہمیں مشکل اور خطرناک حالات سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے۔ہم میں سے ہر شخص اپنے خواب کو کنٹرول کرسکتا ہے اور
اس طرح انہیں اپنی شخصیت کی بناوٹ اور دیگر کئی مسائل کے حل کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔ مثلاً اس سے کام یا کھیل کی کارکردگی اچھی ہوسکتی ہے اور ذہنی و جذباتی پریشانیوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جنہیں ڈرائونے خواب پریشان رکھتے ہیں ان کے لیے یہ بات کسی خوشخبری سے کم نہیں ہوگی کہ وہ اپنے خوابوں کے ذریعے خود کو پرسکون و آسودہ بناسکتے ہیں۔ہمیں اکثر اپنے خواب دھندلے خاکوں کی صورت میں یاد رہتے ہیں جو روزہ مرہ کی زندگی میں مصروف رہنے سے دماغ سے اوجھل ہو جاتے ہیں لیکن پریکٹس کے ذریعے آپ خود کو ایسی حالت میں لاسکتے ہیں جہاں آپ کو یہ احساس ہونے لگے گا کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ آپ انہیںوقتاً فوقتاً اپنی مرضی کے مطابق ڈھال بھی سکتے ہیں۔ آپ میں سے بعض لوگوں نے یہ ضرور نوٹ کیا ہوگا کہ کبھی کوئی خواب دیکھتے ہوئے آپ خوابیدہ سی حالت میں یہ محسوس کرلیتے ہیں کہ کس قسم کا خواب چل رہا ہے پھر آپ نیند میں جاری واقعات و اجزاء میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کرتے ہیں اور اس طرح خواب اور شعور کی ملی جلی کیفیت میں اپنی نیند گزارتے ہیں۔ اس کے برعکس جن لوگوں کا شعور دوران خواب بالکل سویا رہتا ہے انہیں یوں لگتا ہے جیسے واقعی حقیقی واقعات سے دو چار ہورہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ یک بیک بیدار ہوتے ہیں تو خوف یا مایوسی کی کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 961 reviews.