Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شکر! سب سے بڑا وظیفہ! شکر کرتا ہوں حاجت پوری

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کہتے ہیں کہ جب اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کیا جائے تو اللہ راضی ہوتا ہے اور نعمت ملنے پر جب ہم شکر ادا کرتے ہیں تو خوشی میں اللہ ہمیں اور نعمتیں عطا کرتا ہے اور نعمت استعمال کرنے کے بعد الحمدللہ کہنے سے اللہ اس نعمت کا حساب بھی نہیں لے گا۔ الحمد اللہ کے ثمرات کے حوالے سے میں اپنا ذاتی تجربہ بیان کرنا چاہتا ہوں۔ اسی رمضان شریف کی بات ہے کہ گرمی بہت زیادہ تھی، روزہ بھی تھا کہ اللہ کی رحمت جوش میں آئی اور ابر ِ رحمت شروع ہوگئی۔ میں بہت خوش ہوا اور الحمدللہ کہا! بارش خوب برسنے کے بعد تھم گئی‘ میں نے پھر الحمدللہ کہا اور دل میں سوچا کہ الحمدللہ کہنے سے اللہ پھر نعمت عطا کرتا ہے تو ہوسکتا ہے دوبارہ پھر بارش شروع ہو جائے ۔ اللہ کی شان دوبارہ پھر بارش شروع ہوگئی۔ ایک اور واقعہ رمضان شریف کا بیان کرتا ہوں میں گزشتہ کئی رمضان المبارک سے مکمل نماز تراویح نہیں پڑھ رہا تھا۔ اس بار ارادہ کیا اور ہر نماز تراویح پڑھنے کے بعد الحمدللہ کہتا یہ سوچتے ہوئے کہ الحمدللہ کہنے کی وجہ سے اللہ مجھے کل پھر نماز تراویح پڑھنے کی ہمت دے گا۔ اتفاق سے مجھے موشن لگ گئے اور کھڑے ہونے کی ہمت نہ تھی۔ میں نے عشاء کی نمازپڑھی اور سوچا کہ آج تراویح نہیں پڑھی جائے گی۔ میں پیچھے جاکر بیٹھ گیا کہ نماز تراویح نہیں پڑھنی نماز تراویح شروع ہوگئی نجانے کیا ہوا کونسی طاقت تھی کہ میں بھاگ کر نماز تراویح میں شامل ہوگیا۔ نماز تراویح پڑھنے کے دوران ہی میری طبیعت بھی ٹھیک ہوگئی اس سے پہلے پیٹ میں بہت اپھارہ تھا کھڑا ہونا دشوار تھا یہ سب کچھ الحمدللہ کی برکت ہے۔ یہ آزمانے کے بعد الحمد اللہ پر میرا ایمان اور پختہ ہوگیا۔جو مانگنا ہوتا ہے شکر کرکے مانگ لیتا ہوں‘ اللہ ضرور عطا فرماتے ہیں۔ (عمران مجید، بورے والا)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 958 reviews.