Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

شرم کے مارے کچھ لکھ بھی نہیں سکتی
میرا ایک مسئلہ ہے کہ میری عمر گزر گئی ہے شادی نہیں ہوئی۔ اب میرے پریڈز ختم ہوگئے ہیں اور میرے جسم میں خون اتنا گرم ہو جاتا ہے کہ پورے وجود میں چنگاریاں سی لگ جاتی ہیں دل گھبراتا ہے میں شرم کے مارے کسی سے کہہ بھی نہیں سکتی میں بہت پریشان ہوں ۔(پوشیدہ)
مشورہ:محترمہ آپ کاتفصیلی خط میرے سامنے پڑا ہے‘ یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ ہم عین شادی کی عمر میں بچیوں کی شادی نہیں کرتے اور اس کا خمیازہ اس بچی کو ساری عمر بھگتنا پڑتاہے۔بہرحال آپ اپنے طبی مسائل کے لیے عبقری دواخانہ کی ’’ٹھنڈی مراد‘ ‘ اور ’’جوانی گولیاں‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ میری والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی شادیاں ان کی شادی کے عمر ہوتے ہی کردیں۔
مجھے ہیپاٹائٹس سی ہے! خدارا کوئی علاج بتائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ آٹھ سال سے بیمار ہوں‘ مجھے ہیپاٹائٹس سی ہے‘ جس کی وجہ سے میرا کاروبار بھی بہت زیادہ متاثر ہوا ہے‘ میں اس بیماری سے آٹھ سال سے مسلسل لڑرہا ہوں‘ خدارا مجھے کوئی علاج بتائیے‘ کوئی نسخہ یا دوا بتائیے تاکہ میری طبیعت بحال ہوسکے اور میں بھی صحت مندانہ زندگی گزار سکوں۔ (م۔لاہور)
مشورہ: پنساریوں کی دکان سے’’ بندال ڈو ڈا‘‘ کے نام سے عام مل جاتی ہے۔ تھوڑی سی دوائی لیکر رات کو گرم پانی میں بھگو دیں صبح وہی پانی ڈراپس میں بھرکر یا ویسے ہی ناک میں چند قطرے ڈالیں دونوں طرف ناک سے تھوڑی ہی دیر میں پانی بہنا شروع ہو جائے گا۔ یہ عمل دن میں کم از کم تین بار کریں‘ یہی پانی دن میں صبح شام ایک گلاس پئیں‘ حیرت انگیز طور پر یرقان حتی کہ کالا یرقان بھی ختم ہوجاتا ہے۔ ایک نہیں کئی مریضوں پر یہ آزمائش ہو چکی ہے لاجواب تحفہ ہے۔
جب بھی دبئی آتا ہوں بیمار ہوجاتا ہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دبئی میں رہتا ہوں‘ یہاں تقریباً ایک سال پہلے مجھے سانس پھولنا‘ کھانسی جیسے مسائل پیدا ہوئے‘ تین چار ماہ پہلے علاج کیلئے پاکستان آیا‘ میں خود کو بالکل تندرست محسوس کرنے لگا‘ ایک ماہ دوائی کھائے بغیر میں پاکستان رہا اور بالکل ٹھیک رہا لیکن جس دن سے دبئی واپس آیا ہوں‘ مسئلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ (ج، دبئی)
مشورہ:آپ اگر مندرجہ ذیل ترکیب آزمائیں تو انشاء اللہ زندگی بھر کیلئے یہ بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔ ہاں مستقل مزاجی سے کچھ عرصہ ادویات استعمال ضرور کریں۔ جلدبازی ہرگز نہ کریں۔ ’اطریفل اسطخدوس‘ کسی اچھے دواخانہ کی بنی ہوئی ایک چمچہ چھوٹا ایک گرم پانی کے کپ میں گھول لیں اور تھوڑا تھوڑا کرکے پی لیں۔ دن میں تین بار یا کم از کم 2بار صبح و شام استعمال کریں۔ ان شا ء اللہ تعالیٰ پرانی الرجی کا اکسیری علاج ہے۔ ھوالشافی: پودینہ، خشک اجوائن دیسی، دونوں ہم وزن کوٹ کر سفوف تیار کریں اور آدھا چمچ دن میں تین بار پانی یا چائے کے ہمراہ استعمال کریں۔ کچھ عرصہ کے استعمال سے ان شاء اللہ مرض بالکل ختم ہو جائیگا۔اس کے ساتھ آپ عبقری دواخانہ کی ’’ستر شفائیں‘‘ دن میں کم از کم پانچ مرتبہ چنے کے دانے کے برابر استعمال کریں۔انشاء اللہ!
میرا دماغ بہت کمزورہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا دماغ بہت کمزور ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ میں بچپن میں تقریباً چالیس فٹ کی بلندی سے گرا تھا‘ میرے سر میں چوٹ لگی تھی اور ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی‘ہر چیز بھول جاتا ہوں‘ کچھ بھی یاد نہیں رہتا‘ بعض اوقات تو بات کرتے کرتے بھول جاتا ہوں کہ کیا بات کررہا ہوں۔ اس کے علاوہ معدہ میں بہت جلن ہوتی ہے‘ کافی ادویات اور ٹھنڈی چیزیں استعمال کیں لیکن فائدہ نہیں ہوا‘ اس کا بھی حل بتادیں‘ اللہ رب العزت آپ کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین! (محمد شفیق‘ ایبٹ آباد)
مشورہ:آپ کو ایک انتہائی کامیاب نسخہ بتارہا ہوں‘ اس نسخے کے استعمال سے دماغی کمزوری دور ہوجاتی ہے‘ یادداشت انتہائی تیز ہوجاتی ہے‘ یہ ایک خاندانی راز تھا جو کسی مخلص نے عبقری کے لاکھوں قارئین کیلئے لکھا تھا‘ آج تک اس کے مشاہدات اورفوائد ہمیں مل رہے ہیں‘ آپ کو بھی یہی نسخہ تجویز کرتاہوں مستقل مزاجی سے یہ استعمال کریں ان شاء اللہ آپ کی دماغی اور جسمانی کمزوری اس نسخہ سے دور ہوجائے گی۔ ترکیب:برہمی بوٹی 100گرام‘ ورچ 20گرام‘ گل منڈی20گرام‘ مصری 50گرام‘ فلفل دراز5گرام‘ مرچ سیاہ 5دانے‘ مغزبادام شیریں20عدد‘ باریک کوٹ چھان کر اصل شہد کے ہمراہ گولیاں بقدر دانہ مٹر تیار کرلیں۔ ان گولیوں کے استعمال سے دماغ اور یادداشت بے حد مضبوط ہوتی ہے۔ حافظہ تیز ہوجاتا ہے۔ علماء حضرات اور طلباء کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔ موسم سرما میں گرم دودھ سے‘ گرما میں تازہ دودھ سے دو عدد قرص صبح نہار منہ اور رات سوتے وقت لیں۔ معدہ کی جلن کیلئے ٹھنڈی مراد کھائیں۔ 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 952 reviews.