Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جس عورت کو ڈاکٹر نے بانجھ کہہ دیا اس کیلئے لاجواب عمل

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

صاحب کشف بننے کے لئے
جو شخص یہ چاہتاہوکہ اللہ کریم اس کےدل کی آنکھیں کھول دیں اور وہ صاحب کشف بن جائےتو اُسے چاہیے کہ وہ روزانہ 41مرتبہ سورہ ٔملک کو پڑھنے کا معمول بنالے ایک وقت آئے گااس کی آنکھوں کےسامنے سے پر دے ہٹ جائیں گے۔
جگر کی خرابی کا علاج
اگرکسی کا جگر کام نہ کرتا ہو اسے پیلیا ہوگیا ہو یا کھانا ہضم نہ ہوتا ہو‘ یا اس کے چہرے اور پاؤں پر ورم آگیا ہو تو ایسی تمام صورتوں میں مندرجہ ذیل آیت باوضو ایک کاغذ کے ٹکڑے پر لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دے اور یہی آیت چینی کے بغیر پھول والی پلیٹوں پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے باوضو لکھے اور ایک پلیٹ روزانہ پانی سے دھو کر نہار منہ (صبح کچھ کھایا نہ ہو) مریض کو پلائیں۔ چند دن کے علاج سے انشاء اللہ تعالیٰ مریض کو فائدہ ہوگا اور وہ صحت یاب ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ قُلْ لَّوْ کَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّکَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ کَلِمٰتُ رَبِّیْ وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِہٖ مَدَدًاo( الکہف109)
جو عورت بانجھ مشہور ہو اس کیلئے
اگر کوئی عورت بانجھ مشہور ہو اور حمل نہ ٹھہرتا ہو تو مندرجہ ذیل آیت باوضو کوئی سنار چاندی کی تختی پر کندہ کردے اور اس تختی کو پلاسٹک کوٹنگ کراکے(تعویذ کی طرح) وہ عورت اپنی چوٹی میں باندھ لے اس دوران اپنے مرد سے قربت کرتی رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد حاملہ ہوگی۔ آیت۔اِنَّ اللّہَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّویٰ ط یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَمُخْرِجُ الْمَیِّتِ مِنَ الْحَیِّ ط ذٰلِکُمُ اللّٰہُ فَاَنّٰی تُؤْفَکُوْنَo (الانعام 95)
جان و اولاد کی حفاظت کیلئے
جو شخص کسی دشمن سے اپنی یا اپنی اولاد کی جان کو خطرے میں محسوس کرتا ہے تو اسے چاہیے کہ مندرجہ ذیل آیت کو باوضو کسی سنار سے چاندی کی تختی پر نقش کرالے اور 40 مرتبہ یہی آیت باوضو پڑھ کر اس تختی پر دم کردے اور وہ چاندی کا ٹکڑا انگوٹھی میں نگینے کے نیچے رکھ لے۔ اس انگوٹھی کو اپنے ہاتھ کی انگلی میں پہن لے اور کبھی نہ اتارے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جان ومال اور اولاد محفوظ رہیں گے۔ وَاِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ o(الحجر 9)
زبان میں لکنت اور توتلا پن دور کرنے کے لئے
اگر کسی شخص کی زبان میں لکنت اورتوتلاپن ہولڑکھڑاہٹ یا خود اعتمادی کی کمی ہو‘ کہیں دوچار لوگو ں کے سامنے بات نہ ہوتی ہو‘ اچھے برے فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو،جھجک بہت زیادہ ہوفوراً پسینے میں شرابور ہوجائے تو ایسے شخص کو چاہیے کہ سورہ ٔ جمعہ کودن میں 3مرتبہ کسی بھی وقت باوضو پڑھ لیں‘ یہ عمل 41دن تک بلاناغہ کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 947 reviews.