Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بہنوئی کا آخری سٹیج پر پہنچا کینسر ختم!

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

الحمدللہ! آج
بھی صحت مند زندگی گزار رہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو آپ کی نسلوں کو اور آپ کی تمام ٹیم کو سدا خوش اور آباد رکھے۔ (آمین) ہمارے ساتھ بہت بڑا کرشمہ ہوا ہے آپ کے بتائے ہوئے اعمال سے اور اللہ پاک کی رضا سے ہم گھر والے ساری زندگی اللہ کا شکر بھی کرتے رہیں تو اپنے اللہ کریم کاشکر ادا نہیں کرسکتے۔ لاہور میں میری بہن رہتی ہیں پیراگون سٹی میں ایک سال پہلے اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوئی‘ ابھی گھر اچھی طرح سیٹ بھی نہیں کرسکتی تھی‘ دسمبر 2017 ءمیں ان کے شوہر(ص) کو کھانسی شروع ہوگئی ہم لوگ سمجھے کہ موسمی کھانسی ہے‘ پہلے گھر کے ٹوٹکے کرتے رہے جب کھانسی زیادہ بڑھ گئی تو ڈاکٹر کودکھایا‘ ڈاکٹر نے کھانسی کی دوا دے دی تھوڑا فرق پڑگیا۔ پھر جنوری میں ہم لوگ ان کے گھر گئے تو ہم نے کہا کہ آپ کو کھانسی ہورہی ہے آج کل ٹی وی پر بتا رہے ہیں اگر دو ہفتے کھانسی ہوتو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ بہن کہنے لگی: ڈاکٹر کو دکھایا ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔ 2018 جنوری میں بھی کوئی خطرناک صورتحال نہیں ہوئی‘ فروری میں بہت زیادہ کھانسی ہوگئی پھر دوسرے ڈاکٹر کو دکھایا اس نے کہا آج کل فوگ اور سموگ بہت زیادہ ہے‘ کھانسی کے مریض بہت آرہے ہیں۔ بہن بہنوئی مطمئن ہوگئے پھر مارچ شروع ہوگیا‘ بہنوئی کی کھانسی بڑھتی چلی گئی پھر ایک دن بہن نے دیکھا کہ بہنوئی کی گردن میں سائیڈ کی وین موٹی ہورہی ہے بہن نے پوچھا کہ آپ کی گردن کے سائیڈ میں کوئی تکلیف تو نہیں ہوتی‘ ہمارے بہنوئی کہنے لگے : اب اکثر رات میں مجھے کھانسی ہوتی ہے تو ایسے لگتا ہے جیسے سینے میں بہت وزن ہے اور سوتے میں میرا سانس بند ہوتا ہے‘ میری بہن بولی اب آپ کو کسی بڑے ڈاکٹر کو دکھائیں گے اور ان سے ایکسرا بھی کروائیں گے۔گلبرگ میں ایک مشہور ڈاکٹر ہے میری بہن اپنے شوہر کو لیکر ان کے پاس گئی اور تمام مرض بتایا اور کہا ہم ایکسرا کروانا چاہتے ہیں تاکہ معلوم ہوکہ کھانسی کیوں ختم نہیں ہورہی‘ انہو ںنے ایکسرے کیے اور کہا کل آنا ایکسرے کل مل جائے گا ۔دوسرے دن میری بہن بہنوئی اور ان کا بیٹا گیا تو ایک کلاٹ سا ایکسرے
میں آیا۔ وہ اپنے ڈاکٹر کے پاس گئے تو اس نے کہا اب میں دوائی نہیں دوں گا آپ کسی بڑے ہسپتال میں ٹیسٹ کروائیں انہوں نے ڈاکٹر ہسپتال سے ٹیسٹ کروائے‘ یہ تمام ٹیسٹ کرواتے کرواتے اپریل مئی آگیا‘ کوئی ٹیسٹ کلیئر ہی نہیں آرہے تھے‘ کسی ٹیسٹ میں غدود نکل رہے تھے‘ کسی میں صاف ہی نہیں آرہا تھا پھر ہم نے گھر میں سوا لاکھ دفعہ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُکروایا، قرآن خوانی کروائی کہ اللہ ہماری پریشانی ختم کر پھر ڈاکٹر نے بائیو آپسی کا ٹیسٹ لکھ کردیا۔ ہم نے پرائیویٹ ہسپتال سے کروایا تو بہنوئی کے سانس اور خوراک کی نالی کے درمیان کینسر نکلا اور وہ بھی چوتھی اسٹیج میں پہنچ چکا تھا‘ ٹیسٹوں ہی ٹیسٹوں میں آپ یقین کرلیں جب رپورٹ آئی تو ہم پر کیا قیامت ٹوٹی ہوگی اس خبر سے شوکت خانم لیکر گئے انہوں نے لینے سے انکار کردیا کہ لاسٹ اسٹیج پر ہم نہیں لیتے‘ بہنوئی دلبرداشتہ ہوگئے‘ بہن کا دماغ مائوف ہوگیا میری بہن کی ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں‘ بیٹی میڈیکل کے لاسٹ ائیر میں تھی اور لاسٹ پیپر مئی میں شروع ہونے والے تھے‘ پہلا پیپر اسی دن تھا جس دن رپورٹ آئی آپ اندازہ نہیںکرسکتے کہ اس نے کس حالت میں پیپر دیئے اللہ کا شکر ہے کہ رزلٹ آیا تو وہ پاس ہوکر مکمل ڈاکٹر بن چکی ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 940 reviews.