Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دوست کے ہاتھ میں روحانی پھکی دیکھی! شفاء مجھے مل گئی!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے میں کیسے جڑا اور تسبیح خانہ سےکیسے فیض پایا؟ میرے لیے شفاؤں کے در کیسے کھلے ؟ یہ ایک دلچسپ کہانی ہے جو میں آج قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتا ہے۔ میرا ایک دوست عبقری رسالہ بھی پڑھتا تھا اور عبقری ادویات بھی بڑے یقین سے استعمال کرتا تھا‘ نہ اس نے کبھی مجھے عبقری کے بارے میں بتایا نہ میں نے کبھی پوچھنا گوارا کیا۔ ایک دن میں اس کے قریب ہی بیٹھا تھا کہ اس نے پانی کا گلاس منگوایا اور جیب سے ایک پھکی کی ڈبی نکالی‘ وہ بالکل نئی تھی اور ابھی پیکنگ میں تھی‘ اس نے اس کی پیکنگ کھولی اور جب ڈھکن کھولا تو وہ اتنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی کہ ڈھکن کھولتے ہی تھوڑی سے اچھل کر باہر گرنے لگے جسے اس نے اپنی جھولی میں سمیٹ لیا اور وہ بھی اکٹھی کرکے کھالی۔ میں نے اس سے تو کچھ نہ پوچھا مگر یہ سوچنےپر مجبور ہوگیا کہ آج کے دور میں بھی کوئی ادارہ اتنا ایماندار ہوسکتا ہے۔ میں خود بھی مختلف مشہور دواخانوں کی ادویات استعمال کرتا ہوں مگر ان کی ڈبی تو اکثر آدھی یا آدھی سے تھوڑی سی زیادہ بھری ہوتی ہے اور دوا ایسے ڈالی ہوتی ہے کہ چند خوراکوں کے بعد ڈبی نیچے لگ جاتی ہے۔ پھر عبقری رسالہ لیا ‘ پڑھا‘ تسبیح خانہ پہنچا‘ بس! پھر عبقری اور تسبیح خانہ کے فیض نے اتنا نوازا، اتنا نوازا کے میرے پاس الفاظ نہیں۔چند طبی مسائل میں الجھا ہوا تھا کہ اسسٹنٹ صاحب کو چیک کروایا انہوں نے عبقری ادویات تجویز کیں جنہیں استعمال کرنے کے بعد اللہ کا شکر ہے اللہ نے شفاء عطا فرمائی۔ اس کے بعدتسبیح خانہ سے جڑنے کا جو سب سے زیادہ مجھے فائدہ ملا وہ دل کا سکون ہے‘ نماز میں دھیان‘ توجہ ہے‘ ذکر میں دلچسپی اور سورئہ کوثر کا عمل جب سے کرنا شروع کیا ہے وہ نظارے‘ وہ برکات ‘ اور سکون ہی سکون کہ بیان سے باہر۔میں اس سے پہلے بہت گھوما ہوں نجانے پاکستان کے کس کس شہر میں گیا ہوں مگر جو تسبیح خانہ میں مجھے ملا وہ کہیں نہیں ملا۔ اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف کا سایہ تادیر اور فیض ہمارے سروں پر قائم رکھے ۔ اللہ تعالیٰ حکیم صاحب کو عمر خضر عطا فرمائے اور ہم جیسے بھٹکے لوگوں اور بے عمل کو سیدھا راستہ ان کے ذریعے سے ملتا رہے آمین۔
اب تو میرا پورا گھرانا اعمال پر لگ گیا ہے‘ ہمارے گھر سے تمام مہنگی انگریزی ادویات ختم ہوچکی ہیں‘ گھر میں کسی کوکوئی مسئلہ ہوجائے فوراً عبقری کی دوا استعمال کرتے ہیں اللہ کریم شفاء عطا فرمادیتے ہیں۔گھر والے اعمال پر لگ گئے ہیں‘ اب تو میری اہلیہ مجھے یاد دلاتی ہے کہ آج جمعرات ہے درس پر ضرور جانا ہے۔ اس سے بڑا اللہ کریم کا کرم اور کیا ہوسکتا‘ یہ برکت ہی کیا میرے لیے کافی نہیں کہ میری نسلیں اعمال پر لگ گئی ہیں۔ یہاں قارئین کیلئے ایک ٹوٹکہ بھی پیش کرنا چاہوں گا کہ جن کو درس کے دوران نیند آتی وہ حضرت صاحب کے چہرے پر نظر جما کے رکھیں کبھی بھی نیند نہیں آئے گی یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔ (فقیر محمد، لاہور کینٹ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 869 reviews.