Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی منزل جانےسے جادو ختم‘کاروبار چمک اٹھا اور روحانیت ملی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم قارئین! رب نے بہت کچھ عطا کیا لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے شاید میں شکر گزار بندہ نہ بن سکا اور میری ساری نعمتیں چھین لی گئیں جس پر میں اب شکر ادا کررہا ہوں کیونکہ نعمتیں چھننے کے بعد رب یاد آیا اور رب نے اپنی طرف متوجہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے عبقری جیسے ادارے سے تعارف کروایا ‘میں اپنی داستان لکھنا نہیں چاہتا بس اس چھوٹی سے تمہید میں میں نے مختصراً بات کی میں کروڑ پتی سے ککھ پتی بن گیا بس اتنا کافی ہے۔ آگے عبقری سے تعارف کے بعد 2017 کا رمضان تسبیح خانہ لاہور میں گزارا درود محل میں خدمت کا موقع ملا ‘2018ء کا رمضان بھی تسبیح خانہ میں گزرا۔ 2019ء آگیا سوچ رہا تھا کیا کروں روزے کا مہینہ یعنی ماہ رمضان کو میں خاص بنانا چاہتا تھا اچانک خیال آیا کہ عبقری رسالہ لے کر اس میں جو بھی نظر آئے اسی پر عمل کروں گا رسالہ میرے ہاتھ میں تھا جیسے ہی کھولا تو ’’روحانی منزل مری‘‘ کے اعمال پر نظر پڑ گئی اور دل ہی دل میں فیصلہ کیا کہ اس دفعہ روحانی منزل میں رمضان میںگزاروں گا اور رمضان سے ایک دن پہلے روحانی منزل پہنچ گیا۔ اوپر والے ہال میں بستر بچھا لیا اور روحانی منزل میں رہنے لگا۔ روحانی منزل میں ہونے والے اعمال خوب دل لگا کر کیے۔ دل میں سکون اتر گیا‘ یہاں سے جانے کے بعد اللہ کریم نے اپنا کرم فرمایا اور میرے دن پھرنے لگے۔ (عبداللہ، لاہور)
روحانیت کے سمندر میں غوطہ زن ہوا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں روحانی منزل مری کے متعلق پڑھا‘ دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ میں بھی روحانی منزل مری میں جاکر روحانیت کے نظارے لوں۔ اسی دن حسب موسم بستر لےکر روانہ ہوا‘یہاں پہنچا تو اسی دن اعمال شروع کردئیے۔ اس دن سے آج تک اتنی خوشی ملی کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔روحانی منزل کے کمالات کیا ہیں‘ اب تو لاکھ غم‘ لاکھ دکھ بھول گیا ہوں اتنا سکون‘ اتنی چستی کبھی زندگی میں نہیں دیکھی اللہ پاک سے دعا ہے کہ آخری سانس تک روحانی منزل مری سے جڑا رہوں کیونکہ یہاں دل بدل گیا ہے‘ اللہ پاک کا دھیان نصیب ہوا اور خاص کر یہاں پر خدمت کرنے میں جو لذت جو سکون جو خوشی ملتی ہے وہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔میری طبیعت ہر دس پندرہ دن کے بعد اتنی خراب ہوتی کہ نماز تک نہ ادا کرسکتا‘ مگر اللہ کے فضل سے جب سے روحانی منزل میں اعمال کیے ہیں‘ بالکل تندرست ہوں۔ (محمد ایاز آفریدی، کوہاٹ)
ابو کا کاروبار اور بہن پر بندش ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد کا کاروبار گزشتہ تین سال سے زوال پذیر ہونا شروع ہوا اور ایک وقت آیا کہ میرے والد سارا دن دکان پر فارغ بیٹھ کر آجاتے اور گھر آکر سر پکڑ کر بیٹھے رہتے۔ اس کے علاوہ بھی ایک مسئلہ تھا وہ یہ کہ میری بہن پر سخت جادو تھا‘ اس کے جسم پر نیلے دھبے پڑجاتے تھے اور اکثر بیمار رہتی۔ ہر کسی نے بتایا اس پر سخت کالاجادو ہے۔عبقری رسالہ گھر میں آنا شروع ہوا تو اس میں روحانی منزل مری کے کمالات پڑھے‘ چونکہ ہم راولپنڈی کے رہائشی ہیں اور مری ہمارے نزدیک ہے‘ میں نے اپنے والد کو روحانی منزل کے متعلق بتایا‘ اسی اتوار کو ہم دونوں روحانی منزل مری پہنچ گئے‘ وہاں جاکر خوب اعمال کیے‘ پھر ہر اتوار کو جانا شروع ہوئے‘ حالات کچھ سنبھلنا شروع ہوئے تومیرے والد نے مجھے ایک ہفتہ کیلئے روحانی منزل مری میں چھوڑا‘ جب میں واپس آیاتو میری بہن نے بتایا کہ میری طبیعت بالکل ٹھیک ہے‘ میرے جسم پر اب دھبے بھی نہیں پڑتے۔ والد کا کاروبار پھر سے بڑھنا پھلنا اور پھولنا شروع ہوگیا ہے۔ (کامران‘ راولپنڈی)
روحانی منزل میں ہونے والے اعمال کی تفصیلات صفحہ نمبر 64 پر ملاحظہ فرمائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 860 reviews.