Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہم شفاء یاب کیسے ہوئے؟ / رمضان کا شمارہ تقسیم کرنے سے کیاملا؟ خوشیوں بھرا خط

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

 دکھیاروں کے قلم سے بے ربط تحریریں لیکن لفظ لفظ اجلی کرنیں!

آئیے بتاتی ہوں رسالہ تقسیم سے کیا ملتا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے آپ کاعبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا اور تسبیح خانہ سے جڑے ہیں زندگی میںخوشیاں اور سکون کے رنگ بکھرے پڑے ہیں۔آج قارئین کے نام اپنے زندگی کا سچا اور جیتا جاگتا مشاہدہ لائی ہوں۔ یقیناً قارئین اس سے بہت کچھ پائیں گے۔ میں نے عبقری رسالہ پڑھنے سے کم اور تقسیم کرنے سے بہت کچھ پایا ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے وہ کیسے؟ توآئیے!آپ کو بتاتی ہوں۔میری شادی ہوئی‘ اللہ کا شکر اللہ نے بڑا اچھا سسرال دیا‘ شوہر انتہائی محبت اور عزت دینے والے ملے۔ شادی کے بعد یکے بعد دیگرے تین بیٹیاں ہوئیں تو شوہر کچھ پریشان رہنا شروع ہوگئے‘ مجھے بھی وقتی پریشانی ہوئی مگرپھر ہمارے گھر عبقری آنا شروع ہوا‘اس میں بہت اچھے اچھے وظائف ‘ نسخہ جات اور کام کی باتیں تھیں‘ سوفیصد مخلوق کی بھلائی ہی بھلائی نظر آئی۔ مجھے یاد ہے اس کے اس شمارے کے بیک ٹائٹل پر رمضان المبارک میں عبقری رسالہ تقسیم کرنے کے فوائد بتائے گئےتو میں نے سوچا کہ میں تو ایک شمارہ لے کر صرف اپنا ہی بھلا کرتی ہوں کیونکہ اپنے شہر میں رسالہ تقسیم کروں اور دوسروں کا بھی بھلا سوچوں ‘اللہ تعالیٰ میرے مسائل بھی حل فرمادے گا۔
بس اسی سوچ نے میری زندگی بدل دی
قارئین! بس یہی سوچ تھی جس نے میری زندگی بدل دی۔ اس سے اگلا شمارہ رمضان المبارک کا خاص شمارہ تھا‘ میں نے اپنےشوہر سے بات کی انہیں میری یہ تجویز بہت پسند آئی‘ ہم نے رمضان المبارک کی وجہ سے پانچ سو رسالہ محلہ‘ مختلف مساجد کے باہر‘ سکولوں‘ کالجز‘ اکیڈمیز میں کہیں پچاس‘ کہیں سو اور کہیں بیس جتنی تعداد تھی اسی حساب سے تقسیم کیا۔ جب تقسیم کیا تو میری سب سے بڑی خواہش اور دعا یہی تھی کہ اللہ تعالیٰ اب مجھے بیٹے سے نوازے۔
بیٹے کے علاوہ جو کچھ ملا گمان نہیں کرسکتی
قارئین! بیٹے کی تو صرف خواہش تھی اور اللہ تعالیٰ نے وہ پوری فرما ئی‘مگر اس کے علاوہ مجھے جو کچھ ملا اس کا تو گمان ہی نہیں‘ عزت ملی‘ راحت ملی‘ زندگی کا سکون ملا‘ آپ شاید یقین نہ کریں مگر میں سچ کہہ رہی ہوں میں دنیا کے ان خوش قسمت انسانوں میں ہوں جن کی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں ہیں اگر کوئی وقتی مصیبت‘ بیماری یا پریشانی آبھی جائے فوراً نیت کرکے رسالہ تقسیم کردیتی ہوں لوگ پڑھتے ہیں‘ وظیفے اور نسخہ جات ان کو ملتے ہیں‘ ان کا مسئلہ حل ہوتا ہے اور ادھر میری قسمت سنور جاتی ہے۔ آج اللہ کا شکر ہے کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جو لوگ بھی عبقری پڑھ کر تسبیح خانہ سے منسلک ہوتے ہیں‘ وہ نسلوں تک دعائیں دیتے ہیں اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مجھے ہی نہیں میری نسلوں کو بھی دعائیں لگ رہی ہیں۔
اولاد نرینہ ملی‘ پانچ سال بعد نوکری ملی
جوں جوں میرے تقسیم کیے ہوئے رسائل سے لوگوں کی زندگی سے پریشانیاں ختم ہوتی ہیں اور سکون آتا ہے اسی طرح میری زندگی میں خودبخود سکون اور اطمینان آتا چلا جاتا ہے۔ اب الحمد اللہ زندگی میں تسبیح خانہ سے توجہ اورفیض محسوس ہوتا ہے‘ اپنی کزن کو رسالہ دیا‘ اس نے اولاد نرینہ کیلئے سورۂ بقرہ کا عمل پڑھا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے چاند سا بیٹا عطا کیا۔ محلے میں کسی کو رسالہ دیا‘ اس نے سورۂ والضحیٰ کا عمل کیا‘ اس کو اللہ نے پانچ سال بعد دوبارہ جاب عطا کی اور بہترین جاب عطا کی ہے۔ وہ تمام جھولیاں اٹھا اٹھا کر مجھے اور ادارہ عبقری کو دعائیں دیتے ہیں۔ بس اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ اپنی محبت اور نبی پاکﷺ کا عشق مجھے اور میری قیامت تک آنے والی نسلوں تک کو عطا کرے اور ہمیں تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے اس کی قدر دانی عطا کرے۔ آمین۔ (سلمیٰ عروج، کوٹلی آزاد کشمیر)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 814 reviews.