Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آج کا کام کل پر چھوڑنے والے کا انجام

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک چوہدری رہتا تھا۔ اس کے ساتھ حویلی میں ایک ملازم خاص بھی رہائش پذیر تھا۔ مالک اور نوکر ایک ایسی سست الوجود قوم سے تعلق رکھتے تھے جو ٹھہرے ہوئے، پر سکون مزاج کی مالک تھی اور آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادی تھی۔
ایک دن چوہدری پکوڑے کھانے کے بعد اخبار سے بنے لفافے کے مطالعہ میں مصروف تھا کہ اس نے خبر پڑھی کہ محکمہ زراعت نے جدید پیوند کاری کے ذریعے گندم کا ایسا بیج ایجاد کیا ہے جو دگنی فصل دیتا ہے۔ چوہدری نے ملازمین کو اکٹھا کر کے نئے بیج کے متعلق صلاح مشورہ شروع کیا۔ صلاح مشورے کی مختلف نشستیں جاری رہیں‘ مشورے ہوتے رہے‘ بڑے بڑے زمیندار آتے رہے اور اپنے مشورے چوہدری صاحب کو دیتے رہے مگربات مشوروں سے آگے نہ بڑھی اور آج کا کام کل پر ڈالا جاتا رہا اسی طرح بوائی کا سیزن گزر گیا۔ جب سیزن گزرا تو مشورے منسوخ ہوئے اور اگلے سال کیلئےمشورے رکھ لیے گئے۔اسی طرح اگلا سال بھی آگیا‘ چوہدری نے اپنے خاص ملازم کو بیج لانے کیلئے شہر بھیجنے کا فیصلہ کیا اور بالآخر خاص ملازم شہر لاری پر طویل سفر طے کر کے شہر پہنچا تو تھکاوٹ سے چُور تھا۔اس ملازم میں ایک برائی چوہدری کی طرح اور بھی تھی وہ انتہائی سست تھا۔ ملازم نےچند دن آرام کر کے سفر کی تھکاوٹ دور کرنے کا سوچا۔ ملازم روزانہ رات کو سوچتا کہ صبح منڈی جاکر بیج خریدوں گا مگر صبح اٹھ کر کام پھر اگلے دن پر ڈال دیتاہے‘ اور اسی طرح وہ سیزن بھی گزرگیا۔ جب سیزن گزرا تو ملازم نے سوچا کہ اب اگلے سیزن پر ایک ہی بار بیج خرید کر گاؤں جاؤں گا اتنی دیر شہر کی سیر کرتا ہوں اور رشتہ داروں کے گھر دعوتیں کھاتا ہوں۔آخر جب تیسری مرتبہ فصل کاشت کرنے کا موسم آیا تو چوہدری کو ملازم کی یاد آئی۔ اس نے ایک اور نوکر کو شہر بھیجا تاکہ اس ملازم کو ڈھونڈ کر لائے۔ نوکر نے بڑی مشکل سے چوہدری کےملازم کو شہر میں تلاش کیا اور چوہدری کا پیغام پہنچایا۔ بالآخر ملازم جب بیج کی بوری کمر پر اٹھائے گاؤں پہنچا تو بارش کے باعث ہر طرف کیچڑ ہی کیچڑ تھا۔ وہ حویلی کے گیٹ سے داخل ہوا تو اس کا پاؤں پھسلا اور وہ دھڑام سے بوری سمیت گر گیا۔ بوری پھٹ گئی اور سارا بیج کیچڑ میں بکھر گیا۔ چوہدری نے آگے بڑھ کرملازم کو اٹھانا چاہا تو وہ کیچڑ میں لیٹے لیٹے ہاتھ کھڑا کر کے بولا ’’بس رہنے دیں چوہدری صاحب! جلدبازی میں کام کروائیں گے خراب تو ہوگا؟ دیکھا بچو آپ نے‘ آج کا کام کل پر ڈالنے سے انسان کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا۔لہٰذا انسان وہی کامیاب ہے جو آج کام آج ہی کرے‘ کل پر ہرگز نہ ڈالے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 804 reviews.