ٹائلوں کی صفائی کے لیے میٹھے سوڈے کو پانی میں ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور ٹائلوں پر لگادیں۔ خشک ہونے کے بعد رگڑ کر صاف کریں یا پھر آدھی بالٹی پانی میں سرف گھول لیں۔ اس میں ایک کھانے کا چمچ سرکہ بھی شامل کرلیں اور اسفنج کی مدد سے ٹائلز کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں۔ اس طرح ٹائلیں صاف اور نئی جیسی لگے گئی۔
بازار کی ٹماٹو کیچپ سے اجتناب کریں
بازاری ٹماٹو کیچپ کے استعمال سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے گھر پر ٹماٹو کیچپ تیاری کیجئے۔ اجزاء ٹماٹر دو کلو(فریز کرلیں) کالی مرچ، پیاز ایک عدد درمیانے سائز کی، گڑ آدھا کپ، لال مرچ پیسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، سرکہ آدھا کپ، نمک ایک چائے کاچمچ۔ ترکیب: ٹماٹروں کو فریزر سے نکال کر پانی میں ڈال دیں اب ان کا چھلکا اتارلیں۔ ایک کپ پانی میں کالی مرچ اور پیاز ڈال کر پکائیں۔ جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں تو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ جب وہ کافی زیادہ پس جائیں تو اس مکسچر کو چھان لیں اور اسے ایک پین میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور اس میں گڑ اور لال مرچ (پائوڈر) ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ حسب ضرورت گاڑھاہونے پر سر کہ شامل کرکے چولہے سے اتارلیں اور ٹھنڈا ہونے پر نمک ڈال کر مکس کرلیں اور صاف بوتل میں ڈال کر کارک لگادیں۔
جھینگا بریانی ایک منفرد ڈش
جھینگا بریانی کراچی میں عام طور پر کھائی جاتی ہے۔ اس کی تیاری میں کے لیے ان اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ اجزاء: جھینگے 250گرام، چاول 200 گرام، کچا ناریل 30گرام، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچ، دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا، بناسپتی 60گرام، بڑی الائچی 2 عدد، پیاز ایک بڑے سائز کی، دہی 125 گرام، لونگ تین عدد، زعفران چند پتیاں، پسا ہوا خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچ، نمک مرچ حسب ذائقہ۔ (ترکیب)کچاناریل پیس لیں۔ زعفران کو تھوڑے سے پانی میں بھگودیں۔ چاول بھی صاف کرکے بھگودیں۔ جھینگے بھی صاف کرلیں۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اس میں پیاز سرخ کرکے نمک مرچ، دار چینی، پسا ہوا دھنیا، ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔ اس میں جھینگے ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور آنچ دھیمی کرکے اس میں لونگ الائچی پسا ہوا ناریل اور دہی ڈال کر ڈھانک دیں۔ ایک دوسرے برتن میں چاول ابال لیں۔ اب جھینگوں والی دیگچی میں چاول ڈال کر ڈھک دیں۔ پانچ منٹ کے بعد پسا ہوا زیرہ بھی شامل کرلیں۔ پھر زعفران چھڑک کر ڈھک دیں اور دس منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔ لیجئے مزیدار جھینگا بریانی تیار ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں