جادوختم ہوگیا!
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں عبقری کو چند ماہ پہلے بالکل بھی نہیں جانتی تھی‘ ہمارا عبقری سے تعارف شوہر کے دوست نے کروایا‘ شوہر نے مجھے بتایا۔ ہمارا مسئلہ جادو تھا‘ عاملین بدل بدل کر تھک چکے تھے‘ کاروبار دن بدن تباہ ہورہا تھا‘ بچے بیمار‘ میں اور میرے شوہر بیمار۔ عبقری رسالہ میں آئے وظائف پڑھنا شروع کیے کچھ سکون ملا‘ پھر ایک مرتبہ عبقری رسالہ میں ؔ’’گوشہ درود وسلام‘‘ کراچی کے متعلق پڑھا‘ شوہر کے ساتھ وہاں گئی‘ سارا دن بتائے اعمال کیے‘ واپسی پر وہاں سے ایک جھاڑو دیا گیا جسے گھر میں روزانہ دینا تھا‘ دم شدہ پانی اور نمک دیا گیا‘ جسے ہم نے گھر میں استعمال کرنا شروع کردیااور اسی پانی میں مزید پانی ملا کر گھر کے مختلف کونوں میں چھینٹے مارے‘
اور ہاں خاص بات ہمیں خاص طور پر بتایا کہ گھر جاکر حسب توفیق بہترین روٹیاں اور مغزیات ڈال کر حلوہ تیار کریں اور محلے میں بانٹ دیں‘ خود بھی کھاسکتے ہیں۔ ہم نے یہ عمل کیے‘ آج پندرہ دن ہوگئے ہیں یہ عمل کرتے ہوئے‘ ہمارے گھر میں سکون آگیا ہے‘ کاروبار بہتر ہونا شروع اور گھر سے بیماری‘ نحوست ختم ہوگئی ہے۔ (اہلیہ شکیل‘ کراچی)
دم شدہ پیالے کی انوکھی کرامات:میرے بیٹے کی عمر گیارہ سال ہے‘ جب سے پیدا ہوا اس کا پیٹ ٹھیک نہ ہوا‘ بے شمار سیرپ‘ ادویات ‘ ٹیسٹ کروائے مگر کچھ حاصل نہ ہوا‘ بچہ انتہائی کمزور تھا‘ کوئی کہتا نظر بد‘ کوئی کہتا سایہ ہے۔ ہم اسے لیکر گوشہ درود شریف گئے‘ بتائے گئے اعمال کیے‘ واپسی پر ہمیں دم شدہ پانی اور نمک کے ہمراہ طاقتور روحانی عمل شدہ ’’مشکلات توڑ پیالہ‘‘ ملا‘ اس پیالہ میں بچے کو پانی پلاتے رہے‘ آج بچہ بالکل تندرست ہے اور صحت دن بدن بہتر ہورہی ہے۔(م، کراچی)
روحانیت چاہیے تو گوشہ درود و سلام چلیں! میں ہر جمعرات ، جمعہ ‘ ہفتہ اور اتوار’’گوشہ درود و سلام‘‘ میں گزارتا ہوں‘ سارا دن اعمال کرتا ہوں‘ ایسا سکون‘ نور اور روحانیت ملتی ہے کہ بیان سے باہر‘ دل خود ذکر‘ اذکار‘ نماز اور روزہ کو چاہتا ہے‘میں تو مشورہ دوں گا اگر کوئی روحانیت کا متلاشی ہے تو’’ گوشہ درود و سلام‘‘ ہی بہترین جگہ ہے۔ (نورالدین‘ حیدرآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں