محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو سدا خوش رکھے۔آمین!۔تین ماہ پہلے طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی‘ پہلے مقامی ڈاکٹرز سے دوا لیتی رہی کہ شاید بخار وغیرہ یا پیٹ خراب ہوا ہے ۔ وقتی آرام آتا مگر پھر طبیعت خراب‘ چند ہفتے جب ایسے ہی گزرے تو پریشانی بڑھی‘ ڈاکٹرز کے کہنے پر ٹیسٹ کروائے تو مجھے کالا یرقان تھا۔ بہت پریشان ہوئی فوراً اس کا علاج شروع کروا دیا۔ دو ماہ مسلسل کالے یرقان (ہیپاٹائٹس سی) کا علاج کرواتی رہی تو مجھے کھانسی بھی شروع ہوگئی۔ دوبارہ اپنے ڈاکٹرز کے پاس بھاگی کہ اب مسلسل کھانسی آرہی ہے اور ساتھ ہلکا بخار بھی ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز نے جب تسلی سے چیک کیا تو مجھےمزید ڈرا دیا کہ آپ کو ٹی بی کی شکایت ہوسکتی ہے کیونکہ علامات ساری وہی ہیں۔ مجھے تو وہیں چکر آنا شروع ہوگئے کہ پہلے کالایرقان اور ٹی بی؟ میرا کیا بنے گا؟۔خیر مزید ڈاکٹر نے ادویات تجویز کردیں اب صبح وشام ڈھیروں کیپسول ‘ گولیاں اور سیرپ پھانکتی‘ اس نے جلتی پر مزید آگ کا کام دیا اور میرا معدہ بھی خراب رہنا شروع ہوگیا۔ اسی دوران گھر میں عبقری رسالہ آنا شروع ہوا‘ پڑھنا شروع کیا تو ایک امید پیدا ہوئی کہ اللہ نے میری شفایابی کا بندوبست فرمادیا۔ اس میں سے ایک وظیفہحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنا شروع کردیا۔ اس رسالہ میں سے عبقری دواخانہ کا نمبر لے کر لاہور میں دواخانہ رابطہ کیا‘ اسسٹنٹ عبقری سے بات ہوئی‘ انہیں اپنے مرض کے متعلق تفصیل سے بات کی‘ انہوں نے مجھے عبقری دواخانہ کا’’ ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ استعمال کرنے کامشورہ دیا۔میں نےبذریعہ اسی وقت بذریعہ ڈاک نجات سیرپ عبقری دواخانہ سے منگوا لیا اور لکھی گئی ترکیب کے مطابق اس کا استعمال شروع کردیا۔ تقریباً 18 بوتلیں پی اور اس کے بعد ٹیسٹ کروایا تو ہیپاٹائٹس کے جراثیم مکمل ختم ہوگئے۔ رپورٹ میرے سامنے تھی اور میرے آنسو رواں تھے‘ شکرانے کےنوافل ادا کیے‘ آج بھی الماری میں میرے ڈھیروں کیپسول‘ گولیاں اور سیرپ کی بوتلیں پڑی ہیں جنہیں استعمال کرنا تو دور کی بات اب دیکھنا بھی گوارا نہیں۔ ابھی کل ہی شوہر سے کہہ رہی تھی کہ انہیں اب پھینک دیں انہیں دیکھ کر مجھے گھن آتی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس کریم نےمجھے اتنا جلد اتنی بڑی بیماریوں سے شفاء یابی نصیب فرمائی۔ میں تو جھولیاں اٹھا اٹھا کر حضرت حکیم صاحب اور ادارہ عبقری کے مخلصین کو دعائیں دیتی ہوں۔ اللہ پاک محترم حکیم صاحب کو لمبی اور صحت والی زندگی عطا فرمائے اور وہ اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔ آمین! (ع۔ب‘ کنڈیارو)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں