Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ٹیچر ہوں اور کھڑے کھڑے گر جاتی تھی مگر اب نہیں!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

میں پڑھاتے پڑھاتے اچانک گر جاتی ایسے جیسے ٹانگوں سے جان ہی ختم ہوگئی ہو

جوہر شفاء مدینہ اور ستر شفائیں کے کمالات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ کا قاری تقریبا ایک سال سے ہوں‘ بہت اچھا رسالہ ہے‘ اللہ تعالیٰ رسالے کو پورے عالم میں پھیلائے۔ ہر ماہ گھر بیٹھے بے شمار مسائل کا حل مل جاتا ہے‘ عبقری رسالہ میں چھپے مضامین سے ہمیں جینے کا واقعی سلیقہ مل رہا ہے‘ ہماری بہت سی پریشانیاں اس میں آئے وظائف کے پڑھنے سے حل ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ عبقری رسالہ میں عبقری دواخانہ کی ادویات کے متعلق پڑھتا رہا ہوں‘ میں نے ’’جوہرشفاء مدینہ ‘‘ اور ’’سترشفائیں‘‘ کے متعلق تفصیل سے پڑھا اور یہ دونوں ادویات عبقری دواخانہ لاہور سے بذریعہ وی پی منگوالیں۔مجھے چند مسائل تھے‘سارا دن تھکا تھکا رہتا تھا‘ بارہ بارہ گھنٹے سونے کے باوجود بھی جب اٹھتا تو جسم درد اور تھکن سے چور ہوتا تھا۔ ہر روز کوئی نیا ٹوٹکہ آزماتا‘ مہنگے مہنگے انگریزی فوڈ اسپلیمنٹ بھی کھائے مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا تھا۔ میں خود اپنی طبیعت سے انتہائی پریشان تھا اور لاچار ہوچکا تھا۔ جب عبقری میں ان ادویات کے فوائد پڑھے تو مجھے لگا شاید یہ میرے لیے ہی عبقری رسالہ میں ان کے فوائد لکھے گئے ہیں۔ میں نے یہ ادویات لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمل کی‘ اب میں چند گھنٹے بھی سو لوں تو جب اٹھتا ہوں تو بالکل فریش ہوتا ہوں‘ جسم بالکل ہلکا پھلکا اور تروتازہ رہتا ہے‘ جو بھی کھاتا ہوں ہضم ہوتا ہے‘ جسمانی دردیں‘ دماغی بوجھ‘ پٹھوں کا کھچاؤ سب ختم ہوچکا ہے۔ جسم میںجان آگئی ہے۔اب بھی ان ادویات کا استعمال جاری ہے۔ (مظہر حسین، جھنگ)
معجون شفاء یابی اور چلڈرن سیرپ کے کرشمات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں‘ تعلیم مکمل کی تو گھر والوں کا ہاتھ بٹانے کا سوچا اور اسی سوچ نے مجھے ایک گرلز سکول میں نوکری کرنے پر مجبورکیا۔ الحمدللہ! بہت اچھےسکول میں اچھی تنخواہ پر پڑھا رہی ہوں‘ کچھ عرصہ قبل میرے ساتھ ایک مسئلہ ہوا وہ یہ کہ میں پڑھاتے پڑھاتے اچانک گر جاتی ایسے جیسے ٹانگوں سے جان ہی ختم ہوگئی ہو‘ مختلف ڈاکٹرز سے چیک اپ کروایا‘ مہنگےٹیسٹ بھی ہوئے‘ والدین شدید پریشان تھے کہ یہ کیا اچانک مصیبت ٹوٹ پڑی‘ وجہ کیا تھی کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی۔
ایک دن سکول میں بیٹھے بیٹھے میری دوست ٹیچر نے مجھے عبقری رسالہ دیا اور کہا کہ یہ رسالہ پڑھا کرو شاید اسی میں تمہارے لیے صحت کا پیغام ہو‘ رسالہ سے مجھے عبقری دواخانہ اور عبقری ادویات کے متعلق معلوم ہوا۔ میں اپنی سہیلی کے ہمراہ سکول سے چھٹی کے بعد سیدھی عبقری دواخانہ گئیں‘ وہاں موجود اسسٹنٹ صاحب کو ساری صورتحال بتائی تو انہوں نے مجھے ’’معجون شفاء یابی‘‘ چھ ڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ اس معجون کی پہلی خوراک نے ہی مجھے تسلی دی۔ ابھی میں نے صرف تین ہی ڈبیاں استعمال کیں تھیں کہ میں بالکل ٹھیک ہوگئی ہوں‘ جسم میں جان آگئی ہے‘ چہرے پر سرخی لوٹ آئی ہے‘ آنکھیں اندر کو دھنس چکی تھیں اور پیلاہٹ کا شکار تھیں مگر اب آنکھیں بالکل شفاف ہیں۔ بھوک خوب لگتی ہے‘ جو کھاتی ہوں ہضم ہوتا ہے۔ اب تو سکول میں اور رشتہ داروں میں سب میری صحت اورحسن کا راز پوچھتے ہیں۔ سب کو عبقری دواخانہ کا ہی بتاتی ہوں۔ اس کے علاوہ گزشتہ دنوں چکوال سے ہمارے مہمان آئے ان کی بچی کو تین چار دن سے پیچش لگے ہوئے تھے میں نے ان کو عبقری دواخانہ کا چلڈرن سیرپ لاکردیا کہ بچی کو استعمال کروائیں۔ تقریباً تین دن کے استعمال سے ہی بچی ٹھیک ہوگئی اور جاتے ہوئے بھی میں نے ان کو دو چلڈرن سیرپ لے کر دیئے کہ کبھی بھی بچی کو کوئی مسئلہ ہو تو یہی سیرپ استعمال کروائیں۔ (ش،لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 669 reviews.