محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے عبقری رسالہ میرے دوست نے پہلی مرتبہ ہدیہ کیا اور اب میں مسلسل اس کو پڑھ رہا ہوں۔ میں اپنے بچوں کے ساتھ کریم مارکیٹ علامہ اقبال ٹائون لاہور میں شاپنگ کے لیے گیا۔ ہم خریداری کرکے واپس گھر آرہے تھے کہ راستے میں میرا موبائل گرگیا۔ آدھا سفر طے کرنے کے بعد معلوم ہوا۔ میں نے اور میری بیوی نے وہیں پر کھڑے ہوکر یہ وظیفہ یارب موسیٰ یا رب کلیم بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا شروع کردیا ۔تقریباً دو منٹ پڑھنے کے بعد مجھے اہلیہ کے موبائل پر کال موصول ہوئی کہ آپ کا موبائل میرے پاس ہے اور میں شہنشاہ قبرستان میں ہوں‘ میں واپس ایک کلومیٹرگیا اوراس شخص سے اپنا موبائل لیا۔ یہ سب عبقری رسالہ پڑھنے کی وجہ سے ہوا۔آخر میں تمام دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ بھی عبقری رسالہ پڑھیں اور خرید کر دوسروں کو بھی تقسیم کریں۔(محمد کاشف ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں