الحمدللہ! گناہ چھوٹ گئے ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو خیر و عافیت میں رکھے اور آپ کی عمر دراز کرے میں رمضان المبارک 2014 سے عبقری کا قاری ہوں اور ہر ماہ اس کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔ ماشاء اللہ اس میں بہت ہی اچھی اور کام کی باتیں ہیں اور سستے قیمتی نسخہ جات ہیں اور بہت اچھے وظائف ہیں خصوصاً علامہ لاہوتی کا کالم جنات کا پیدائشی دوست مجھےبہت ہی پسند ہے اور اس میں یاقہار کاوظیفہ میں الحمدللہ گزشتہ رمضان سے لیکر اب تک باقاعدگی سے پڑھ رہا ہوں اور الحمد للہ بہت سے گناہ چھوٹ گئے۔ میری پوری کوشش کے باوجود اکثر نماز رہ جاتی تھی اب الحمداللہ کوئی نماز قضا نہیں ہوتی اور دوسرا فائدہ یہ ہوا کہ میری نماز میں خشوع آگیا ہے پہلے جو وساوس نماز میں آتے تھے اب بالکل نہیں آتے۔(حافظ توقیر عباسی، مری)
میرا تڑپنا دیکھ کر ہمسائے بھی رو پڑتے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 30 سال ہے مجھے ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف تھی جب ایکسرے اور ٹیسٹ کروائے تو کلیئر آتے تھے۔ دم سے آفاقہ ہوتا تھا۔ پھر دورے پڑے تھے جو دو طرح کے ہوتے تھے ۔ بیٹھے بیٹھے آنسو نکلتے تھے اور اس کےبعد جسم شدید بھاری یا پھر شدید چیخیں اور پھر شدید بوجھ ۔ میرا یہ تڑپنا دیکھ کر میرے والدین اور محلے والے بھی روتے تھے اب ان دوروں کی شدت کم ہوگئی ہے اور یہ کہ سال کے بعد کوئی انہونی ہو جائے تب ایسا ہوتا ہے۔ یَاقَہَّارُ کے وظیفے سے اس میں کمی آئی اور میں صحت یاب ہورہی ہوں۔ یَاقَہَّارُ کے وظیفے سے جو چیز میرے ساتھ خواب میں آکر کہتی ہے کہ تو نے مجھے بھی اذیت دی ہے۔(رابعہ اعجاز،راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں