Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سخت جادو اور کالے جنات کا پہرہ ٹوٹ گیا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری طبیعت بہت سخت خراب تھی‘ بہت سخت جادو اور کالےجنات کا پہرہ تھا۔ کالے ریچھ رات کو آتے اور میں پوری رات سو نہیں سکتا تھا‘ بہت علاج کروائے‘ بڑے بڑے عاملین کے پاس بھی گیا‘ ڈاکٹروں سےٹیسٹ کروائے‘ کئی کئی ماہ میڈیسن کھاتا رہا‘ مگر سکھ کا سانس نہ آیا‘ ہمارے ضلع میں ایک خطیب صاحب ہیں ان کے پاس دم کیلئے گیا تو انہوں نے عبقری رسالہ پڑھنے اور آپ کے درس سننے کا حکم دیا اور عبقری رسالہ میں موجود کالم’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے ایک وظیفہ بتایا۔ میں نے وہ کرنا شروع کردیا۔ وہ عمل تھال میں پاؤں رکھ کر یاقہار پڑھنے کا تھا جس کا طریقہ کار یہ ہے:۔
یاقہار کے خاص الخاص عمل کا طریقہ
کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘ یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہر دن‘ اکانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ میں نےسورۂ کافرون کا عمل بھی کیا۔ جس میں 1001 مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کر تیل پر دم کرنا ہے‘ میں نے پڑھ کر تیل پر دم کیا اور وہ تیل چند قطرے کھانے میں‘ کانوں کی لَو پر لگانے اور جسم پر مالش میں استعمال کیے۔ اس میں مزید تیل ملاتے رہیں تیل ختم نہ ہونے دیں‘ جب بھی استعمال کریں ایک مرتبہ یا تیل مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کردم کردیں۔ مزید ہر ماہ اسم اعظم کا روحانی دم آپ سے ضرور کرواتا ہوں۔ اب میں فائدہ کی طرف آتا ہوں کہ مجھے اس عمل سے کیا فوائد حاصل ہوئے۔
میری طبیعت ہروقت بہت زیادہ خراب رہتی تھی‘ ہر وقت دل کی دھڑکن تیز رہتی تھی‘ دل گھبراتا تھا‘ کچھ بھی کھاپی نہیں سکتا تھا اگر زبردستی کچھ بھی معدہ میں چلا جاتا تو الٹی آجاتی‘ انتہائی کمزور ہوگیا تھا‘آزادانہ اکیلا گھر سے نکل نہیں سکتا تھا‘ گھر میں اکیلا رہ نہیں سکتا تھا‘ ہروقت ڈر اور خوف رہتا تھا۔ رات کو جاگتی آنکھوں سے ریچھ نظر آتے تھے‘بعض اوقات اتنی الجھن ہوتی کہ دماغ پھٹنا شروع ہوجاتا۔ زندگی سےبالکل مایوس ہوچکا تھا مگر اب میں کھا پی سکتا ہوں بلکہ جو دل چاہےجی بھر کرکھاتا ہوں‘جوس‘ مشروب ‘ پانی جس چیز کی تمنا ہو خوب پیتا ہوں‘ روزانہ صبح سیر کیلئے پارک جاتا ہوں‘ رات کو کسی بھی وقت گلی یا بازار میں جاکر سودا سلف لے آتاہوں‘ ہر قسم کا ڈر اور خوف ختم ہوگیا ہے۔ رات کو اب ریچھ بھی نظر نہیں آتے۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ چند ہفتوں کے عمل سے سالہا سال پرانی بندش‘ جادو‘ جنات کا پہرہ ختم ہوگیا۔ اللہ جل شانہٗ آپ کی اور آپ کی نسلوں کی حفاظت کرے‘ تسبیح خانہ اور سارے نظام‘ عبقری کی حفاظت کرے‘ کفالت اور کفایت کرے‘ آپ کا سایہ ہم پر تادیر رہے اور ہمیں اور ہماری نسلوں کو تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے اور ہمیں قدردانی اور ادب دے۔ آمین!

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 663 reviews.