محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں ایم بی بی ایس کوالیفائیڈ ڈاکٹر ہوں لاہور کے نامور ہسپتال میں میری ڈیوٹی تھی لیکن حالات کی چکی میں جب پسنا شروع ہوا اور میرے حالات بدلنا شروع ہوئے تو کروڑوں کا مقروض ہوگیا پھر میری حالت یہ ہوئی کہ میرے لیے ہسپتال میں ڈیوٹی کرنامشکل ہوگیا کیونکہ قرض خواہ بار بار میرے پیچھے ہسپتال میں آتے‘ مجھے ذلیل وخوار کرتے‘ ہسپتال کے عملے کے سامنے میری کوئی عزت نہ رہی‘ کسی سے آنکھ ملانے کےقابل نہ رہا۔ بالآخر مجبور ہوکر ہسپتال کے مالکان نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔
میرے دوسری جگہ نوکری کیلئے گیا تو وہاں مجھےنہ پسند کی نوکری ملی اور نہ ہی پسند کی تنخواہ۔ حالات اور ایام بدلتے رہے‘ تنگی‘ پریشانی مجھے چاروں طرف سے گھیرے ہوئے تھی۔ میرے بیوی بچےسر چھپانے کی جگہ ڈھونڈتے تھے بالآخر مجبور ہوکر میں نے وہ علاقہ ہی چھوڑ دیاکیونکہ قرض خواہوں نے وہاں بھی آنا شروع کردیا تھا۔ اسی اثناء میں عبقری فیس بک پر تسبیح خانہ میں تین روزہ روحانی چلہ کا معلوم ہوا اور اتفاق سے اگلے دن ہی یہاں چلہ شروع تھا‘ میں چلے میں آیا‘ اندر سے گھٹا ہوا تھا‘ میرا تن من اور انگ انگ حالات میں جھکڑا ہوا تھا‘ مجھے ایک امید کی کرن نظر آئی‘ ایک دھارس بندھی کہ نہیں یہاں سے کچھ ملے گا‘ چلہ شروع ہوا اور میں اس
میں شامل ہوا‘ عمر رسیدہ باباجی جن پر پیرانہ سالی غالب تھی‘ سفید ریش تھی‘ انہوں نے چلہ کے آداب بتائے اور کچھ چلہ کے کمالات سنائے‘ 12 رکعات نوافل میں نے تسبیح خانہ میں ادا کیے۔ چلے کے دوران ہی لاہور کے ایک مایہ ناز ہسپتال سے فون آیا‘ چلہ مکمل کرنے کے بعد جب میں وہاں انٹرویو کیلئے گیا تو مجھے لگا وہ سب سکتے میںہیں‘ میں نے جو ڈیمانڈ کی انہوں نے ہاں میں سر ہلایا۔ میری پسند کی تنخواہ‘ ٹائمنگ‘ الاؤنس الغرض جو کہا انہوں نے قبول کیا۔ انٹرویو دیکر جب ہسپتال سے باہر آرہا تھا تو آنکھوں سےآنسو جاری تھے کہ میں وہی ہوں جس کو کوئی چھوٹا سا ہسپتال بھی نوکری نہ دے رہا تھا اور آج اتنا بڑا ہسپتال مجھے میری پسند کی تنخواہ اور ٹائمنگ پر بخوشی رکھ رہا ہے ۔ بس اس دن سے جھولیاں اٹھا اٹھا کر شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ کے خادمین کو دعائیں دے رہا ہوں۔ (ڈاکٹر ا۔م‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں