میری شادی کو ایک سال ہی ہوا تھا کہ جھگڑے شروع ہوگئے اور شوہر نے گھر سے نکال دیا‘ بعد میں معلوم ہوا کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے‘ چند ماہ بعد مجھے طلاق دیدی‘مجھ پر غم وفکر کے پہاڑ ٹوٹ پڑے‘ بہن بھائی‘ والدہ اور والد الگ پریشان‘والدہ درس پر آتی تھیں‘ چھوٹی بہن عبقری پڑھتی تھی‘ اس نے غم کے سمندر سے نکلنے کیلئے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ کے متعلق بتایا۔ وہ پانچ ہزار کتابچہ دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائے اور ملازمین کو دیکر مختلف جگہوں پر تقسیم کیے‘ آپ یقین کیجئے دوسرے ہی دن میں ایسے اٹھی جیسے مجھے کوئی دکھ ہی نہ ہے‘ جسم بالکل ہلکا پھلکا‘ چند ہفتے اسی طرح تقسیم کیے‘ میرا بہترین جگہ رشتہ داروں میں رشتہ بھی طے ہوگیا اور عیدالفطر کے بعد شادی طےہے۔الحمدللہ! (نورفاطمہ‘لاہور)
صحرا میں بارش ہوگئی: ہم روہی (بہاولپور) میں رہتے ہیں‘ ہمارے لیے بارش ہی زندگی ہے ‘ گزشتہ سال بارشیں کم ہوئیں جس کی وجہ سے بہت پریشان تھے‘ کسی نے مجھے بہاولپور میں ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل ‘‘ کتابچہ دیا‘ اس میںموجود وظیفہ ولسوف یعطیک ربک فترضیٰ سب نے کھلا پڑھا‘ اس مرتبہ ہماری توقع سے بھی زیادہ بارشیں ہوئیں‘مزید ہمارا کاروبار بڑھا‘ معاشی طور پر بہت مضبوط ہوئے۔ جس نے یہ کتابچہ تقسیم کیا اس کیلئےدل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ (ہدایت اللہ‘ روہی)۔
گھر سے جادو ختم: ہمارے گھر میں کسی نے سخت جادو کردیا‘ تمام گھر والے بیمار‘کاروبار بند‘ گھر سے عجیب سی بدبو آتی‘ بہت پریشانی تھی۔ ایک دن میرا بچہ کالج سےآیا تو اس کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا کتابچہ تھا‘ پوچھنے پربتایا کہ کالج میں سیکنڈایئر کا طالب علم بانٹ رہاتھا‘ میں نے پڑھا تو مجھے بہت مفید لگا‘ میں موجود ایک وظیفہ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ ہم تمام گھر والوں نے پڑھنا شروع کردیا‘ صرف تین ماہ کے اندر اندر ہمارے تمام مسائل حل ہوگئے۔ الحمدللہ! آج ہم پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ (شائستہ‘ راولپنڈی)
ے گھر میں ہروقت جھگڑے رہتے‘ میرے امی کو کسی نے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل کتابچہ دیا‘‘ اس میںعصر کی نماز کے بعد11 مرتبہ یَارَحْمٰنُ پڑھنےکا وظیفہ ملا‘ تمام گھروالوں نے پڑھا‘الحمدللہ! گھر سے لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ۔(ماریہ‘ ساہیوال)
بیٹی کو نئی زندگی ملی: بیٹی کو اکثر بیٹھے بیٹھے جھٹکے لگتے تھے‘ بہت زیادہ علاج معالجے کروائے مگر حالت ویسی ہی رہتی‘ دفتر عبقری سے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ لیکر حسب توفیق بیٹی کی نیت کرکے تقسیم کروایا‘ تین ماہ کے اندر اندر میری بیٹی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (عبدالماجد‘ گجرات)
گھر کا مسئلہ حل ہوا کہ سب حیران ہیں!: ہمارے چچا میرے والد کو مکان کا حصہ نہ دے رہے تھے‘ کافی عرصہ سے شدید پریشانی میں مبتلا تھے‘ خاندان والوں نے بہت کوشش کی مگر چچا ضد پر اڑے تھے‘ بہن نے عبقری میں ’’آزمودہ وظائف‘‘ کتابچہ کے بارے میں پڑھا اور ایک ہزار کتابچہ بانٹ دیا‘ گھر والوں نے بھی اس میں موجود درود پاک کا وظیفہ پڑھا اور ہمارا کام بن گیا۔ میرے چچا نے خود ہی سب کو بلایا‘ معذرت کی اور دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔(شانزے‘ فیصل آباد)
۔ (قاسم‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں