زندگی میں جن مسائل‘ تکالیف اور مشکلات کا آپ سامنا کرتے ہیں‘ ان کے بارے میں آپ کو یہ نظریہ قائم کرنا چاہیے کہ وہ حالات آپ کو خوفزدہ کرنے کے لیے نہیں آئے ہیں۔ دراصل آپ کی شخصیت کومستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے اس لمحہ ان تکالیف اور مشکلات کی ضرورت ہے وہ ہمارا امتحان لینے اور ہمیں پرکھنے کے لیے آئی ہیں۔ ایسے مواقع پر آپ کو ان کی مخالفت کرنے کے بجائے کچھ لمحے رک کر اپنے آپ کی آزمائش اور معائنہ کرنا چاہیے اور اس کی ضروری تربیت لینی چاہیے۔ آپ زندگی کی ہر ایک مشکل اور مصیبت سے سبق اور فائدہ لے سکتے ہیں اور اس سے اپنی شخصیت کا ارتقا کرسکتے ہیں۔ یہ زندگی کا ایک حیرت انگیز اصول ہے۔
اگر آپ مشکلات سے گھبرا کر اپنے یا دوسرے پر الزام لگانا شروع کردیں گے تو اس سے جو بات اور اثرات کا ایک دوسرا سلسلہ بننے لگے گا جس سے حالت مزید خراب ہوجائے گی۔ یاد رکھیں! زندگی میں جو بھی بات آپ کے ساتھ واقع ہوتی ہے وہ صرف اچھائی کے لیے ہے اگر گہرائی سے سوچیں تو پائیں گے کہ واضح طور پر سے نظر آنے والے بے رحم اور مشکل حالات میں خدا کی لامحدود عنایت پوشیدہ ہے۔
خدا نے آپ کو ٹھیک اس مقام پر رکھا ہے جس کے آپ قابل ہیں۔ اس مقام کی حقیقت میں آپ کو اپنا ارتقاء کرنے کے لیے اپنے کچھ اعمال متوازن کرنے کی ضرورت تھی‘ اگر آپ اپنا موجودہ کردار کامیابی سے ادا کرتے رہیں تو آپ کو اپنے آپ ہی اس سے اونچے مقام پر جگہ دے دی جائے گی۔ یہ سب خدا کے اٹل اصولوں کے مطابق ہوتا رہتا ہے۔
یاد رکھئے کہ ہر بات کی کوئی ناکوئی وجہ ہے‘ اتفاق یا حادثے سے کچھ بھی واقع نہیں ہوتا‘ پوری دنیا ہی ایک مقررہ نظٓام ہے اور ہر ایک چیز وجہ اثر کے تعلق میں بندھی ہوئی ہے۔ ہر ایک اثرکسی نہ کسی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس وقت آپ پر جو کچھ گزر رہا ہے یا جس طاقت سے آپ گزر رہے ہیں‘ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے اپنے ماضی میں کچھ وجوہات کو فعال کردیا تھا جو اب اثرات کی صورت میں آہستہ آہستہ پھل آور ہورہی ہیں۔ مندرجہ بالا معلومات کے مطابق زندگی کے مسائل اور واقعات کا سامنا کرنے کیلئے اپنا ذہنی رویہ تبدیل کریں‘یہ ٹھیک ہی کہا گیا ہے کہ دنیا نہ اچھی ہے‘ نہ بری ہے‘ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اسے کیسے دیکھتے ہیں یا دوسرے لفظوں میں یہ آپ کی ذہنی حالت پر منحصر ہے جو کچھ آپ کے اندر ہے‘ وہی باہر بھی دکھائی دیتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں