محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت اور ہماری ہدایت کا ذریعہ بنائے رکھے۔ (آمین)۔میں آپ کا ایک درس سن رہا تھا جس میں آپ نے ذکر کیا کہ کوئی بھی بیماری ہو‘ اس کے لیے ناخن کاٹ کر اسے کسی سفید کپڑے یا ٹیشو وغیرہ میں لپیٹ لے اور فرض نماز کے بعد اوّل و آخر درود شریف کے بعد اس پرانا للہ وانا الیہ راجعون 100 بار پڑھے اور دفن کردیئے تو مرض ختم ہو جائے گا۔ میں نےاس عمل کو انٹرنیٹ کی گندی دنیا سے دوری کیلئےپڑھا‘ میں اس کیلئے بہت پریشان تھا‘ میں لاکھ کوشش کرتا مگر اس غلیظ دنیا سے باہر نہ نکل پارہا تھا‘ میں نے ایک بار یہ کہا اور پہلی بار میں ہی میں دور ہوگیا‘ اب میں چاہوں بھی تو انٹرنیٹ پر غلیظ چیزیں نہیں دیکھ پاتا‘ پھر اس کے بعد دو تین بار اور کیا۔ اب میں پرسکون ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔اب میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے نمازیں بھی پڑھتا ہو ساتھ استغفار پڑھتا رہتا ہوں جس آفس سے آئو یا جائوں راستے میں صرف استغفار پڑھنے سے بہت سکون ملا اور معاملات حل ہورہے ہیں۔(محمد طیب فاروق، ایبٹ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں