پچھلے دنوں میری امی کے چہرے پر دانے نکلے۔ دانے ختم ہوئے تو سیاہ دڈھبے پڑے گئے جو بہت برے لگتے ہیں۔ اس کے لیے بتائیے۔ میری عمر سولہ سال ہے میرے چہرے پر بھی اکثر دانے نکلتے رہتے ہیں۔ (غ، لاہور)
مشورہ:اس عمر میں دانے نکلتے ہی رہتے ہیں آپ انہیں چھیڑپے نہیں۔ کوئی بھی مصفی خون دوا پینا شروع کریں۔ عبقری کی چہرہ شفاء اور خون صفاء پائوڈر تین چار ڈبی استعمال کریں۔ دانوں پر آپ پسی ہوئی کلونجی پانی میں ملا کر لگائیے۔ رات کو گھیگوار کا گودا لگا کر سویا کریں۔ بازار سے گل منڈی اور عناب منگوائیں۔ پانچ دانے عناب اور دس گیارہ دانے گل منڈی رات کو ایک گلاس پانی میں بھگوئیے۔ صبح مل چھان کر تھوڑا سا شہد ملا کر پی لیا کریں۔ کبھی کبھی کیلے کا گودا نکال کر کانٹے سے باریک کرک آدھی چمچی دہی ملا کر چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگایا کریں۔ بیسن سے منہ دھوئیے۔ جو بچیاں نماز پڑھتی ہیں اور پانچوں وقت وضو کرتی ہیں ان کے چہرے کی ساری کثافت دھل جاتی ہے۔ چہرہ گندا رہے تو دانے زیادہ نکلتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں