کام کے سلسلے میں بہت پیدل چلنا پڑتا ہے۔ کچھ دنوں سےپائوں رات کو سوج جاتے ہیں۔ بہت درد ہوتا ہے۔ بو بھی آنے لگتی ہے۔کچھ بتائیے۔ (خرم رانا)
مشورہ:پائوں کو بھی آرام ملنا چاہیے۔ آپ اپنے جوتے کا جائزہ لیں اس کی وجہ سے تو پائوں نہیں سوج رہے آپ گھر آکر پانی میں نمک ڈال کر کم از کم پندرہ منٹ تک پائوں بھگویا کریں۔ پائوں میں بدبو محسوس ہو، تو آدھے لیموں کا رس پانی میں ملائیے اور نمک ڈالیے۔ لیموں کا چھلکا لے کر نمک لگا کر پائوں کے تلوے پر آہستہ آہستہ رگڑیے، اس سے پائوں صاف ہو نگے اور تھکن بھی دور ہوگی۔ پائوں خشک کریں۔ چند قطرے زیتون کے تیل اور چند قطرے عرق گلاب ملا کر پائوں پر اچھی طرح مالش کریں اس سے سکون ملے گا۔پندرہ دن میں ایک بار پائوں کے تلوے پر مہندی بھی لگوائیے۔ مہندی پائوں کو آرام دیگی اور تکان بھی دور کریگی۔ جوتے صاف کرکے پہنا کریں۔ جوتے تنگ ہوں یا سلائی ادھڑ گئی ہوتو بھی تکلیف دیتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں