امراض قلب میں عبقری کی شفائیہ ادویات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تقریباً ایک سال سے عبقری کی قاری ہوں‘ بہت اچھا رسالہ ہے اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ادویات بہت فائدہ مند ہیں۔ میری والدہ کو دل کا مسئلہ تھا‘ ان کی آپ سے احمد پور شرقیہ میں اچانک ملاقات ہوئی تو آپ نے ان کے لیے عبقری دواخانہ کی ہاضم خاص، اکسیر البدن اور ٹھنڈی مراد تجویز کی تھی‘ ان ادویات کے مسلسل استعمال سے میری والدہ کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے‘ ادویات کا استعمال ابھی بھی جاری ہے۔ (نادیہ ناصر،ڈیرہ غازی خان)
کراماتی تیل سے درد سے کراہتی بیٹی تندرست
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ کا گزشتہ دو سال سے قاری ہوں‘ اس رسالہ سے ہمیں بہت فائدہ ہورہا ہے۔ اس کا اجر اللہ کریم آپ کو ضرور دے گا۔
اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ادویات بھی لاجواب ہیں۔ہم نے آج تک جس بھی دوائی کو آزمایا ہے اسے لاجواب پایا ہے۔ میری بیٹی کی ٹانگوں میں اکثر درد رہتا تھا اٹھتے بیٹھتے بس ہائے ہائے کرتی تھی‘ اس کے علاوہ رات کو سوتے وقت تو بلک بلک کر رونا شروع کردیتی تھی‘ پین کلر دینے سے سو جاتی اگر کسی رات پین کلر نہ دی جاتی تو ساری رات تڑپ تڑپ کرگزارتی‘ کافی ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا پر وقتی طور پر آرام آجاتا تھا لیکن چند دن کے بعد ہی دوبارہ ٹانگوں میں درد شروع ہوجاتا۔میں نے عبقری رسالہ میں ’’کراماتی تیل‘‘ کے متعلق پڑھا۔اسی دن بذریعہ ڈاک عبقری دواخانہ لاہور فون کرکے منگوایا۔اپنی اہلیہ کو دیا جو روزانہ صبح وشام بیٹی کی ٹانگوں پر اس تیل سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق ہی مالش کرتی۔ چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کرتے رہے ‘ فرق تو پہلے دن ہی پڑنا شروع ہوگیا تھا الحمدللہ! آج میری بیٹی بالکل تندرست ہے‘ سارا دن بھاگ دوڑ کرنے کے باوجود ٹانگوں میں نہ دن کو درد ہوتا اور نہ رات کو‘ سیڑھیاں بھی چڑھتی ہے‘ وزن بھی اٹھاتی ہے مگر اب کبھی بھی ٹانگوں میں درد کی شکایت نہیں کی۔ اس کے علاوہ ہم نے نزلہ ‘ زکام ‘ کھانسی اور ریشہ کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’بنفشی قہوہ‘‘ منگوا کر استعمال کیا ‘ یہ قہوہ واقعی ہی لاجواب چیز ہے‘ بلغم ‘ زکام اور نزلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے اور اس کے ساتھ اگر ’’شفاء حیرت سیرپ‘‘ استعمال کیا جائے تو پرانی سے پرانی کھانسی کا آزمودہ علاج ہے۔ ’’سچامنجن‘‘ ہم تمام گھر والے استعمال کرتے ہیں‘ دانتوں کے مسائل جہاں تھے وہیں رک گئے اور درد‘ ریشہ‘ دانتوں کا ہلنا ختم ہوگیا۔ حتیٰ کہ جو دانت کیڑا کی وجہ سے کالے تھے وہ بھی سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں۔(عمرالدین سولنگی، دادو سندھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں