Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گلٹیاں اور جسمانی الرجی !7سودخوروںکانام لیں‘ تھوکیں‘مرض ختم

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے پڑھ رہی ہوں‘ عبقری رسالہ میں ’’روحانی عطر‘‘ کے متعلق پڑھا‘ اس کے فوائد پڑھے تو فوراً بذریعہ وی پی منگوالیا‘ کچھ عرصہ سے روزانہ لگا رہی تھی‘ اس کو گھر میں لگانے سے مجھے عجب روحانی سکون ملنا شروع ہوگیا‘ ایک خٓاص فائدہ جو مجھے اور جس نے مجھے بھی حیران کردیا وہ یہ تھا کہ میری گردن میں گزشتہ ایک سال سے گلٹیاں تھیں‘ میں بہت تکلیف میں تھی‘ بہت اسپیشلسٹ ڈاکٹروں سے علاج کروایا‘ مہنگی مہنگی ادویات استعمال کیں‘ انجکشن لگوائے مگر کوئی خاص فرق نہ پڑتا تھا‘ مگر جب سے عبقری کا اسم اعظم کا دم شدہ روحانی عطر لگانا شروع کیا میں حیران رہ گئی کہ چند دنوں کے بعد ہی گلٹیوں میں درد کم ہونا شروع ہوگیا اور کچھ عرصہ کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ گلٹیاں دن بدن چھوٹی ہورہی ہیں‘ میں نے عبقری رسالہ میں پڑھا تھا کہ اگر سات سود خوروں کا نام لے کر تھوک کر وہ تھوک زخم‘ ناسور یا کسی بھی قسم کی گلٹی پر لگایا جائے تو حیران کن طور پر وہ ٹھیک ہوجاتی ہے۔ میں نے مزید توجہ اور دھیان سے روحانی عطر ان گلٹیوں پر بھی لگانا شروع کردیا اور سود خوروں والا عمل بھی شروع کردیا۔ یقین کیجئے! وہ گلٹیاں بالکل ختم ہوگئیں ہیں۔اس کے علاوہ میرے جسم پر بہت زیادہ الرجی تھی میں نے وہی سود خوروں والا عمل اور روحانی عطر لگایا‘ میرے جسم پر موجود ساری الرجی ختم ہوگئی‘ قارئین! جو الرجی جو عرصہ دراز سے مہنگے علاج کے باوجود نہ جارہی تھی وہ روحانی عطر اور سود خوروں کے نام کا تھوک لگانے سے الرجی بھی ختم ہوگئی۔ (عشرت، بدین)
لاعلاج مریضہ 14 بوتلوں سے شفاء یاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اجرئے عظیم عطا فرمائے آمین۔ عبقری دواخانہ اور عبقری رسالہ سے تعارف کچھ زیادہ پرانا نہیں‘ الحمدللہ! جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا ہے‘جینے کا سلیقہ آگیا ہے ‘ عبقری اب ہمارے گھر کی ضرورت بن چکا ہے‘ ہم تمام گھر والے ضرور پڑھتے ہیں‘ عبقری سے تعارف کچھ اس طرح ہوا کہ میں کافی عرصہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھی‘ آئے دن نیا ڈاکٹر‘ نیا ہسپتال اور نئے میڈیکل سٹور سے ادویات کے شاپر بھر بھر کر لاتی اور سارادن پھانکتی رہتی مگر صحت پھر بھی نہ ملتی‘ اتنی گرم ادویات کھا کھا کر جگر کا مسئلہ بھی ہوگیا اور ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ ڈاکٹروں نے مجھے ہیپاٹائٹس سی کہا ہے۔ میں مزید پریشان ہوگئی۔ ایک دن پریشانی کی حالت میں صحن میں بیٹھی تھی کہ میری ہمسائی جو کہ میری بہت اچھی دوست بھی ہے آگئی اور حال احوال پوچھا۔ میں نے بتایا کہ اب تو مجھے کالایرقان بھی ہوگیا ہے‘ صحت ہے کہ کسی صورت نہیں مل رہی‘ میری ہمسائی نے پریشانی کے عالم میں میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا کہ میں تو تمجھے بڑے عرصہ سے کہہ رہی ہوں کہ عبقری دواخانہ سے ایک مرتبہ چیک اپ کروالو ہوسکتا ہے کہ تمہیں کوئی ساتھ روحانی مسئلہ بھی ہو۔ میری یہ ہمسائی عبقری دواخانہ لاہور اور تسبیح خانہ میں درس سننے اکثر جاتی رہتی ہیں اور مجھے بھی کئی بار کہا مگر میں ہر بار سن لیتی مگر جانے کو تیار نہ ہوتی۔ اس مرتبہ اس نے مجھے بتایا کہ میرے پاس حضرت حکیم صاحب کے پاس ملاقات کا ٹوکن بھی ہے اور آپ اس ٹوکن پر حکیم صاحب کو چیک کروالو‘ میں بیماری کے ہاتھوں شدید تنگ تھی‘ میں ٹوکن کو نئی زندگی سمجھ کر پکڑلیا اور مقررہ تاریخ پر لاہور روانہ ہوگئی۔ لاہور کلینک میں آکر حضرت حکیم صاحب سے ملاقات کی‘ انہوں نے تسلی سےمیری بات سنی اور مجھے عبقری دواخانہ کا ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ 14 بوتلیں پینے اور اس کے ساتھ جوہرشفاء مدینہ اور ستر شفائیں ‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے ادویات کا مسلسل استعمال کیا اور آج میں بالکل ٹھیک ہوں۔(ثریا سلطانہ، راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 631 reviews.