Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری ڈیوٹی ہے آپ کے گھر کسی کی شادی نہ ہونے دوں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جنات کے حوالے سے بہت پریشان ہوں‘ انہوں نے تنگ کیا ہوا ہے‘ رات کو سوتے ہیں تو صحن میں کبھی پتھر آتے ہیں‘ کبھی شیشہ ٹوٹا ہوا ملتا ہے‘ ایک روز تو عجب واقعہ ہوا‘ صبح سویرے گلی میں بڑا شور ہوا‘ ایسا لگا کہ گلی میں بہت سارے لوگ لڑرہے ہیں‘ ان کی زبان بھی نجانے کون سی تھی‘ ان کے بولنے کا طریقہ پشتو سے ملتا جلتا تھا‘ میں جلدی سے اٹھ کر گیا یہ گلی میں کیا ہوگیا؟ دیکھا تو میں حیران رہ گیا کہ وہاں تو کوئی نہیں تھا۔ مگر آوازیں پھر بھی آرہی تھیں‘ میں نے سر اٹھا کر اوپر دیکھا تو دو بلے ایک پیلے رنگ کا اور ایک کالے رنگ کا تھا آپس میں لڑرہے تھے‘ اتنے بڑے بلے میں نے پہلی مرتبہ دیکھے تھے اور اس سے بھی عجیب بات کہ وہ پشتو سے ملتی جلتی زبان بول رہے تھے‘ میں بہت حیران اور پریشان ہوا کہ یہ سب کیا ہے؟ تھوڑی ہی دیر کے بعد بلے بھی چلے گئے اور ہر طرف سکوت طاری ہوگیا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ مجھے کسی نے بتایا کہ آپ کی بیٹی پر سایہ ہے۔ پھر بیٹی نے جس پر سایہ ہے نے سورۂ مزمل پڑھی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یااللہ جو رکاوٹ ہے وہ میرے سامنے آجائے‘ پھر یہ جن ظاہر ہوا‘ پھر ہم اسے ایک اللہ والے کے پاس لے گئے‘ انہوں نےا سے حاضر کیا تو ظاہر ہوگیا‘ اس جن نے بتایا کہ میں آپ کی بچی پر اس دن سے ہوں جب یہ تین سال کی تھی‘ اس پر آپ کے جاننے والوں نے جادو کے ذریعے ہمیں مسلط کیا ہے۔ میری ڈیوٹی ہے کہ آپ کو پریشان کروں‘ آپ کی خوشیوں کو برباد کروں‘ آپ کے کسی بیٹے بیٹی کی شادی نہ ہونے دوں‘ آپ کو شدید نقصان پہنچاؤں۔ میں یہ سب کام کررہا ہوں۔ چھ مرتبہ عامل حضرات نے اس کو مسلمان کیا ‘ جاتا ہے مگر پھر آجاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 623 reviews.