ایک وہ وقت تھا جب میں اپنے گھر والوں کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتی تھی اور آج مجھے علیحدہ رہتے ہوئے ایک سال ہوگیا ہے۔ صبح جب نیند سے بیدار ہوتی ہوں تو شوہر جاب پر جاچکے ہوتے ہیں، ان کے انتظار میں شام ہو جاتی ہے۔ وہ اتنے تھکے ہوئے ہوتے ہیں کہ ہم کہیں باہر نہیں جاسکتے۔ میری زندگی میں اتنی بوریت پہلے کبھی نہ تھی۔ خیال آتا ہے اڑ کر اپنے گھر چلی جائوں اور بھی کئی خیالات آتے ہیں۔ شوہر کی مرضی سے ایک سکول میں پڑھانے کی بات ہوئی۔ انگریزی اور اردو کے علاوہ وہاں عربی زبان بھی آنی ضروری تھی اس وجہ سے نہ جاسکی۔ عربی پڑھنی تو آتی ہے لیکن بول نہیں سکتی مجھے بوریت کا حل بتادیں۔ (شبانہ، سعودیہ)
مشورہ:عربی زبان میں گرامر بہت اہم ہے۔ کوشش کی تو اسے جلد سیکھ لیں گی۔ بول چال کا ماحول ملے گا تو مزید آسانی ہوگی۔ ماہرین نفسیات کی تحقیق کے مطابق بوریت یا بے زاری کی وجہ ماحول سے عدم دلچسپی کے ساتھ یکسانیت بھی ہے۔ اس جذباتی ردعمل پر قابو پانے کیلئے سوچ میں کچھ تبدیلیاں لانی ضروری ہیں مثلاً اپنا گھر یہی ہے ساری خوشیاں اسی گھر سے منسوب ہوں گی لہٰذا یہی خوش اور مطمئن رہنے والا رویہ اپنانا ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں