میں اپنی والدہ سے اکثر اوقات بدتمیزی کر جاتا ہوں۔ وہ پڑھائی کے معاملے میں بہت زیادہ نصیحت کرتی ہیں جبکہ میرے خیال میں میرے لئے زیادہ پڑھنا ضروری نہیں۔ والد کا سکول ہے۔ والدہ وہاں پر پرنسپل ہیں۔ ہم لوگوں کو مالی مسائل کا سامنا نہیں، میرے والد نے مجھے نئی گاڑی دلوائی ہے۔ پیسہ ہوگا تو میں بھی کاروبار کرلوں گا یا ملک سے باہر چلا جائوں گا مگر میرے ذہن پر بوجھ ہو جاتا ہے جب میری ماں مجھ سے ناراض ہوں اور بات کرنا بند کردیں۔ (اذہان‘ لاہور)
مشورہ:یقینا آپ اپنی والدہ سے محبت کرنیوالے بیٹے ہیں۔ جب وہ نصیحت کریں تو ان کی مرضی کے مطابق بات کیا کریں تاکہ ان کو اطمینان ہو جائے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بہت وسیع مقاصد ہیں، یہ صرف روزگار حاصل کرنے کیلئے نہیںہوتی۔ تعلیم انسان کو شعور دے کر حقیقی معنوںمیں انسان بناتی ہے۔ ایسا انسان جو باطل کو الگ کرکے حق کو پہچان لے، بصارت کے ساتھ بصیرت حاصل ہو۔ جو والدین دوسروں کے بچوں کو تعلیم جیسی دولت دیں ان کا اپنا بیٹا کس طرح اس سے محروم ہوسکتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں