Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

21 پیالیاں موٹاپا ختم! شیخ الوظائف نے خود آزمایا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

21 پیالیوں کےانوکھے تین فوائد
قارئین! یہ وہ فارمولہ ہے جو اب سے پہلے عبقری میگزین میں کئی بار چھپ چکا ہے‘ چھپا کیسے؟ ابتدا کیسے ہوئی؟ ایک بہت بڑا تجربہ سامنے آیا‘ پھر کیا تھا لوگوں کے دھڑا دھڑ مشاہدات تجربات اور حیرت انگیز کیفیات آنا شروع ہوگئیں جس نے بھی اسے آزمایا وہ حیران ہوا کہ اس کا فائدہ کیا ہے اور اس کا نفع کیا ہے اور واقعی اس کا فائدہ اور نفع ایسا ہوا کہ عقل انسانی حیران !میں اس قہوہ پر آج کے مضمون میں پہلے تین فوائد بتاؤں گا۔پہلا فائدہ:موٹاپے کا بہترین علاج۔ جس کا پیٹ بڑھا ہوا ہو‘ اور کسی بھی تدبیر سے کم نہ ہورہا ہو‘ اس کا آخری علاج ہے۔ دوسرافائدہ: کولیسٹرول‘ یوریا‘ یورک ایسڈ اور بڑھی ہوئی چربی کے لیے اس دوا کو یا اس قہوہ کی پیالی کو میں ایسے کہوں گا جیسے پل بھر میں چھلنی لگ جاتی ہے۔
تیسرا فائدہ: وہ شخص جو ہروقت جسم دبواتا رہتا ہے‘ جوڑوں پٹھوں کا درد ہے‘ کمر ‘ٹانگوں میں درد ہے‘ گھنٹوں گھنٹوں سو کر بھی پرسکون نہیں اٹھتا بلکہ بے چین رہتا ہے‘ ایسے شخص کے لیے یہ ٹوٹکہ بہت بے مثال ہے جس نے بھی آج تک آزمایا اس نے اس کو مفید ہی پایا اور فائدہ ہی حاصل کیا۔ میرے تو ایک نہیں بے شمار تجربات ہیں اور پھر میرے نہیں خود بے شمار قارئین کے تجربات ہیں۔
جب میں نے خود آزمایا تو کیسے پایا؟
اور جب میں نے خود آزمایا تو میں نے اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا پایا‘ جسم پرسکون‘ طبیعت پرسکون‘ دماغ اور اعصاب میں ہلکا پن‘ جسم کا کھچاؤ ختم‘ طبیعت کا تناؤ ختم‘ ہمارے ایک دوست جن کا موٹاپا بے مثال تھا‘ کہنے لگے: جب سے میں نے یہ قہوہ کی پیالیاں پی بس اب تو میں دعویٰ کرسکتا ہوں کہ جو شخص یہ قہوہ کی پیالیاں پیے گا‘ وہ یقینی فائدہ پائے گا۔ کوئی صبح و شام پیتا ہے کوئی ایک وقت پیتا ہے لیکن جو بھی پیتا ہے اور چند دن‘ چند ہفتے پیتا ہے اس کو فائدہ ہوتا ہے۔ قارئین! آپ اس قہوہ کو اپنی زندگی کا ساتھی بنائیں یقین جانیے آپ اگر کچھ عرصہ اسے پئیں توسہی‘ استعمال تو کریں اور آپ کو اس کا وہ نتیجہ اور رزلٹ ملے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔
آئیے! قارئین کا تجربہ بھی شامل کرتے ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے الفاظ نہیں مل رہے کہ جن سے آپ کا شکریہ ادا کیا جائے اسے کم علمی سمجھئے یا صحبت و عقیدت‘ موضوع کی طرف آتا ہوں‘ عبقری کے شمارہ جولائی 2015ء میں ’’21 دن میں موٹاپا غائب‘‘ ایک تحریر چھپی تھی‘ کیا کمال کا نسخہ نکلا‘ اللہ اس اپنی بندی کو بے پناہ خوشیاں عطا فرمائے جس نے یہ نسخہ پیش کیا۔ پہلے اس کے فوائد عرض کرتا ہوں۔ اس نسخہ سے موٹاپا یعنی پیٹ کا بڑھنا جہاں رکتا ہے وہاں جوڑوں کا درداور کمزوری میں بھی نہایت فائدہ مند ہے‘ میری ایک عادت ہے کہ میں ہر چیز کی صرف اتنی ہی تعریف کرتا ہوں جتنا اس کا حق ہو اور قارئین عبقری سے بھی یہ گزارش ہے اور بار بار گزارش ہے کہ جہاں آپ سب یہ مہربانی فرماتے ہیں کہ نسخہ جات یعنی اپنے سینے کے خاص خاص راز عبقری کو پیش کرتے ہیں وہاں یہ خیال ضرور رکھیں کہ اپنے نسخہ کی صرف اتنی ہی تعریف کریں جتنا اس کا فائدہ ہے تاکہ لوگ اپنی مکمل تحقیق سے نسخہ چن کر جب بھی استعمال کریں تو ان کو پتہ چلے کہ عبقری کیسے کیسے سینے کےر از پیش کرتا رہتا ہے کیونکہ عبقری میرے خیال میں سینکڑوں‘ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں میں پڑھا جاتا ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ زیادہ پڑھتے ہیں‘ اس لیے ایسے لوگ شاید بار بار یا بہت زیادہ نسخہ جات استعمال نہ کرسکتے ہوں اس لیے صرف اسی نسخہ کو مجرب لکھیں جو واقعی آپ نے خود بھی استعمال کیا اور ایک دوبار آگے بھی استعمال کروایا ہو‘ میرے نزدیک یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے‘لہٰذا آپ بھی ضرور کرم فرما کر اس پہ غور فرمائیں اور ہمیشہ یاد رکھ کر ملنے والوں کو بھی یہی ترغیب دیتے رہیں۔ خیر اپنے اصل موضوع کی طرف آتا ہوں۔ جب میں نے یہ نسخہ اپنی امی جان کو بنا کر دیا تو ٹھیک دوسرے سے تیسرے دن میری امی جان کہنے لگیں: طبیعت میں ہلکا پن ہے‘ اندازاً دس دن کے استعمال کے بعد امی نےاستعمال چھوڑا تو ٹھیک بیس دن بعد خود طلب کیا کہ بیٹا وہی قہوہ بنا دو لیکن اس کے بعد امی موٹاپا کے ساتھ ساتھ زیادہ تر دردوں کیلئے یہی قہوہ استعمال کرنے لگیں اور آج تک کرتی ہیں۔ میری سامنے والی ہمسائی ہیں جنہوں نے ٹی وی پر اشتہار دیکھ کر پیٹ کم کرنے کیلئے مختلف بیلٹ وغیرہ بھی منگوا رکھے تھےمگر ان کا مقصد پورا نہ ہوا۔ میں نے انہیں یہی قہوہ پینے کا مشورہ دیا الحمدللہ آج تک دعائیں دیتی ہیں۔ میں اس نیت سے یہ نسخہ عرض کررہا ہوں کہ اللہ خاتمہ ایمان پر کرے اور قبر‘ حشر کی ہر سختی اور پریشانی سے اپنی پناہ اور حفاظت عطا کرے کیونکہ مجھے قبر اور حشر سے ہر طرح کے عذاب سے بہت ڈر لگتا ہے اور میری امی کو بھی اس لیے اپنی امی کیلئے بھی اس رحمت کا طلب گار ہوں ۔ نسخہ اور ترکیب نوٹ فرمالیں:۔
قہوہ کا طریقہ اور اجزا نوٹ فرمالیں!:یہ نسخہ اکیس دن بلاناغہ استعمال کرنا ہے۔ ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ عدد‘ دارچینی دو بڑے ٹکڑے اور ایک عدد لیموں بڑے سائز کا اور اگر چھوٹے چھوٹے دو لیموں ڈال لیں تو زیادہ مزیدار بن جائے گا۔ دو کپ پانی ڈال کر لیموں کے علاوہ تمام چیزیں پانی میں ڈال دیں اور پکائیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان لیں۔ منقیٰ کو بیج نکال کر کھالیں اور باقی چیزیں پھینک دیں پھر اس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں اگر چاہیں تو تھوڑا سا حسب ذائقہ شہد ملا سکتے ہیں۔ یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ ان شاء اللہ بائیس ویں دن آپ حیران ہوجائیں گے لیکن ان 21 دنوں میں چاول ہرگز نہیں کھانے‘ ہر چیز بازار سے پچاس، پچاس روپے کی لے لیں۔ آسانی سے ہر چیز پنساری سے مل جائے گی۔ مستقل مزاجی اور پابندی سےاستعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 613 reviews.