محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ ماہ میرے پائوں کے انگوٹھوں کے ناخن جلد میں دھنس گئے تھے اس کے بعد دونوں انگوٹھے سوج گئے اور ان میں پیپ پڑگئی۔ درد بہت زیادہ تھا چونکہ میرا تعلق پاکستان آرمی سے ہے اس لیے بڑے اور وزنی بوٹ کے استعمال سے پائوں کے انگوٹھوں میں عموماً درد کرتے تھے۔ ہسپتال سے میڈیسن لی‘ کوئی خاص فرق نہیں پڑا ڈاکٹر نے میڈیسن لکھتے ہوئے بتایا تھا کہ اگر ہفتے تک انگوٹھا ٹھیک نہ ہوا تو آپریشن کرنا پڑے گا۔ آپریشن کا سن کر میں پریشان ہوگیا ۔ مجھے چلنے اور نماز کی ادائیگی میں کافی تکلیف ہوتی ایک دن استاد نے لنگڑا کر چلنے کی وجہ پوچھی تو میں نے سارا احوال بتایا۔ استاد نے مجھ سے لوہے کی انگوٹھی مانگی جو میرے پاس نہیں تھی اس کے بعد استاد نے چابی کے چھلے میں جو رنگ ہوتا ہے اسے نکال کر میرے ہاتھ کی انگلی میں پہنایا اور کہا کہ ا سے درد ختم ہونے تک پہنے رکھنا۔ مجھے حیرت ہوئی کہ ہاتھ کی انگلی میں رنگ پہننے سے پائوں کے انگوٹھے کا درد کیسے ختم ہوگا۔ خیر میں نے ایسا ہی کیا۔ رنگ پہننے کے ایک دن بعد انگوٹھے میں درد کم ہوا۔ دوسرے دن درد مزید کم ہوا اگر انگوٹھے کو فرش پر رکھ کر دباتا تو ہلکا درد ہوتا۔رنگ پہننے کے تیسرےدن خدا کے فضل و کرم سے درد بالکل ختم ہوگیا اور آپریشن سے جان چھوٹ گئی۔
اپنا نام اپنے خون سے لکھا‘ دفن کیا‘ مرض ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس نکسیر سے چھٹکارا پانے کا نہایت عمدہ اور مفت نسخہ ہے جو میں عبقری کے قارئین کیلئے پیش کرتا ہوں۔ بچپن میں میری نکسیر بہت زیادہ نکلتی تھی ناک پر ہاتھ ٹچ ہو جائے‘ چھینک آجائے، سوتے ہوئے اور کبھی کبھار ہوم ورک لکھتے ہوئے ناک سے خون نکل آتا تھا۔ ایک دن میں ہوم ورک لکھ رہا تھا تو نکسیر نکل آئی اتفاق سے محلے کی ایک خالہ والدہ کیساتھ گھر میں باتیں کررہی تھی نکسیر نکلتے ہی بڑی بہن نے تقریباً آدھی بالٹی سے سر دھلائی کیا اور چار پائی پر سیدھا لیٹا دیا۔ نکسیر پھر نکل آئی اور ناک خون سے بھرگیا اور ہر بار ناک میںخون بھرنے کیساتھ ہی خون فرش پر گراتا۔ یہ صورتحال دیکھتے ہی اس خالہ نے نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو بھی نکسیر کا مسئلہ تھا‘ میرے ایک رشتہ دار حکیم ہیں‘ انہوں نے بتایا کہ جب ناک سے خون آئے تو کسی صاف کاغذ پر تنکے کے ساتھ ناک سے نکلے خون سے متاثرہ بندے کا نام لکھ کر زمین میں دفن کردیں ‘ہم نے ایسا ہی کیا اس کے بعد غالباً ایک دن پھر ناک سے خون آیا تھا دوبارہ یہی عمل کیا اس کے بعد نکسیر آنا بند ہوگئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں