Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری حویلی احمد پور شرقیہ آئیےچند گھنٹوں میں سالہا سال پرانے مسائل حل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

نفسیاتی بیماریوں سے نجات: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں ساری رات جاگ کر گزارتا‘ہر وقت الجھا رہتا‘ چڑچڑاپن‘ کوئی مجھ سے بات کرلیتا میں کاٹ کھانے کو دوڑتا‘ لوگوں نے مجھ سے بات کرنا چھوڑ دی تھی‘ میں سکون و اطمینان سے بالکل محروم ہوچکا تھا‘ برائیوں کا بے تحاشہ ارتکاب کرتا اور جان بوجھ کر گناہ کرتا‘ کاروبار تباہ‘ رشتہ داری ختم‘ ہر کسی سے کٹ گیا‘ اس سے پہلے کہ خودکشی کرلیتا ایک دوست نے عبقری حویلی کا بتایا کہ تیرے مسائل کا حل ادھر ہے‘ میں بتاتاچلوں کہ میں نے ملک کے بڑے بڑے اسپیشلسٹ معالجین سے علاج کروایا مگر وقتی فائدہ ہوا‘ٹوٹے دل کے ساتھ عبقری حویلی آیا‘ یہاں آکر بتائے گئے اعمال کیے‘ دم شدہ پانی پیا‘ چٹکی نمک کھایا‘ کچھ ہمراہ لیا۔ خاص طور پر گیارہ دم شدہ کیل مجھے دئیے گئے جو میں نے وہاں پڑے تنے میں ٹھونکے‘ رات وہیں گزارنے کا ارادہ کیا‘ نامعلوم کتنے سالوں بعد میں نے اس رات پرسکون نیند لی‘ صبح اٹھا تو بالکل فریش تھا‘ دماغ پرسکون‘ جسم ہلکا پھلکا۔ جیسے کوئی بھاری وزن میرے جسم سے اتر گیا‘ الحمدللہ! آج بھی میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور مطمئن ہوں‘ عبقری حویلی مہینے میں ایک مرتبہ ضرور جاتا ہوں‘ اعمال کرتا ہوں‘ اب نماز پڑھتا ہوں‘ برائیوں سے نفرت ہوچکی ہے۔ (قاسم وقار‘ لودھراں)
آسیب سے نجات: میرے چھوٹے بھائی پر سایہ تھا‘ ایک جن حاضر ہوکر اسے خوب ستاتا تھا‘ نجانے اسے کس غلطی کی سزا دے رہا تھا‘ بے شمار عاملین سے علاج کروائے مگر وہ جن الٹا عاملین کو نقصان پہنچا دیتا۔ کسی نےعبقری حویلی کا بتایا اپنے بھائی کو وہاں لے گیا‘ ہم تین دن وہاں رہے‘ بتائے گئے تمام اعمال کیے‘ دم شدہ نمک اور پانی لیا‘ خاص عمل شدہ گیارہ کیل لیکر وہاں موجود تنے میں ٹھونکے۔ ہم تین دن بعد واپس آئے تو بھائی کی حالت بہت بہتر تھی‘ گھر آکر دم شدہ پانی تمام کونوں میں چھڑکا اور پینے میں استعمال کیا‘ نمک کھانے میں استعمال کیا۔ الحمدللہ! آج دوسرا مہینہ ہے وہ جن دوبارہ نہیں آیا۔ (عمران بھٹی‘ حاصل پور)
بیٹی کےسسرال میں مسائل اور عبقری حویلی: میری بیٹی جب سے بیاہ کر اپنے گھر گئی‘ اس دن سے لڑائی جھگڑے‘ مار کٹائی شروع ہوگئی‘ ایک ایک دن میری بیٹی اور ہم تمام گھر والوں پر قیامت بن کر گزرا‘ بیٹی کے سسرال والوں نے اس کا جینا حرام کررکھا تھا‘ کسی نے بتایا کہ سخت ترین جادو کیا گیا تاکہ آپ کی بیٹی کو طلاق ہوجائے۔ہم مزید پریشان ہوگئے۔ میرے شوہر عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ انہوں نے مجھ سے بات کی اور ہم عبقری حویلی احمد پور شرقیہ کیلئے روانہ ہوگئے‘ دو دن وہاں رہے‘ بتائے گئے اعمال کیے‘ بیٹی کا تصور کرکے عمل شدہ گیارہ کیل کھجور کے تنے میں ٹھونکے۔ حاجات قبول بورڈ پر انگلی سے حاجت لکھی۔ واپسی پر دم شدہ پانی اور نمک ہمراہ لائے۔ بیٹی کو پانی اور نمک دیا‘ اس نے اپنے سسرال میں اسے استعمال کیا۔ پندرہ دن کےاندر اندر اس کے گھر کے حالات یکسر بدل گئے‘ اب الحمدللہ میری بیٹی کو سسرال میں سب سے زیادہ عزت دی جاتی ہے‘ اس کی بات کو اہمیت دی جاتی ہے‘ شوہر تو خیال رکھتا ہی ہے اس سے زیادہ اس کی ساس اور نندیں خیال رکھتی ہیں۔ الحمدللہ! (شگفتہ‘ لاہور)
تمام ذمہ دار احباب کے نام اہم اعلان
جتنے بھی ذمہ دار احباب خدمت والوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں‘ ان سے گزارش ہے کہ ’’عبقری حویلی ‘‘ احمد پور شرقیہ میں درود شریف کاتین روزہ چلہ قریب آگیا ہے‘ وہاں پر انتظامات کیلئے خدمت والوں کی سخت ضرورت ہے‘ اب وقت ہے کہ وہاں جاکر خدمت کرکے مخلوق خدا کیلئے آسانی پیدا کریں اور اپنےمسائل‘ مشکلات سے چھٹکارا پالیں اور نسلوں کیلئے رزق روحانی و جسمانی کے دروازے کھلوالیں‘ علت قلت ذلت کے دروازے خود پر اورنسلوں پر ہمیشہ کیلئے بند کروالیں۔ آپ وہاں جائیں‘ جتنی دیر یا دن سہولت ہو وہاں ٹھہریں اور وہاں کے انتظامات میںوہاں موجود نگران احباب کے ہاتھ بٹائیں۔ جزاک اللہ

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 609 reviews.