کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعلق عبقری سے گزشتہ چھ سال سے ہے‘ یہ رسالہ میرے مزاج اور ذوق کے عین مطابق ہے اسی لیے ہر ماہ اسی کا انتظار رہتا ہے۔ میں جو کچھ چاہتی ہوں مجھےاس رسالہ سے مل جاتا ہے۔ ہمارے بڑے چونکہ زمیندار تھے اور میرے والد نے انجینئرنگ کرنے کے بعد لاہور میں رہائش اختیار کرلی اور یہیں کاروبار کا آغاز کیا۔ مگر گاؤں جانا رہتا ہے‘ اس مرتبہ جب گاؤں گئی تو میری دادی اماں نے مجھے ایک ڈائری دکھائی جو کہ میرے دادا مرحوم کی تھی‘ میرے دادا بہت نیک متقی اور پرہیز گار تھے اور گاؤں کے سب سے بڑے زمیندار تھے۔ ان کی ڈائری میں مجھے کھیتوں اور باغات کی شادابی‘ ہریالی اور زیادہ منافع پانے کیلئے تین روحانی عمل ملے۔ میں نے فوراً موبائل سے تصویر لی اور گھر آکر عبقری کیلئے لکھنے بیٹھ گئی۔ یہ اعمال میں ’’کسان دوست عبقری‘‘ کیلئے لکھ رہی ہوں یقیناً ان سے زمیندار اور کسان حضرات بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
کھیت کی شادابی کے لئے
اگر اسم اَلْـحَلِیْمُ 313 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرے یا کاغذ پر لکھ کر دھولے اور اس پانی کو کھیت پر چھڑک دے تو ان شاء اللہ تعالیٰ کھیت بخوبی پھلے پھولے اور آفات سے محفوظ رہے گا۔اگر باغات میں بیج بوتے وقت اس اسم مبارکہ کو 28مرتبہ پڑھاجائے تو درخت سرسبز و شاداب رہتا ہے اور پھل زیادہ اور میٹھا دیتا ہے۔ ان شاء اللہ
پھل نہ دینے والے درختوںکا علاج
جس شخص کے درخت پھل نہ دیتے ہوں یا ٹھیک طریقے سے پروان نہ چڑھتے ہوں تو باوضو 300مرتبہیَاحَلِیْمُ اول و آخر3 مرتبہ درود شریف کے ساتھ پانی پر یہ اسم مبارک دم کرکے ان تما م درختوں کی جڑوں میں چھڑکیں اور دعا کریں۔ ان شاء اللہ درخت کی بیماری ختم‘ پھل زیادہ دیگا۔
زمینداری /کسی بھی ہنر‘ پیشہ میں برکت کیلئے
کسی بھی ہنر‘ پیشہ اور خاص طور پر زمینداری سے منسلک افراد اسم یَاحَلِیْمُ کو کچی سیاہی سے لکھ کر پانی سے دھو کر اوزار‘ ٹریکٹر‘ ہل وغیرہ پر لگائیں تو اس پیشے میں خوب برکات ہوں گی۔اسی طرح بیج،کھاد وغیرہ پر بھی پانی چھڑک سکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں