(12)پانچ سورتیں چھ بسم اللہ: میں شام کو اکیڈمی جاتے وقت اکثر لیٹ ہو جاتا ہوں اور اس تصور کے ساتھ پانچ سورتیں اور چھ بسم اللہ پڑھ لیتا ہوں کہ ٹیچر کلاس میں نہ آئے ہوں جب تک میں کلاس میں نہ چلا جائوں یا ان کی ڈانٹ سے بچ جائو تو الحمد للہ پانچ سورتیں اور چھ بسم اللہ مجھے انکی ڈانٹ سے بچا لیتی ہیں۔(13) پائوں کے انگوٹھوں کا مساج: جو شخص صبح نہانے کے بعد پائوں کے دونوں انگوٹھوں کا سرسوں کے تیل سے اچھی طرح مساج کریگا تو سارا دن اسے تھکاوٹ نہیں ہوگی۔(14)یارب موسیٰ یا رب کلیم بسم اللہ الرحمن الرحیم:میری کوئی بھی چیز گم ہو جائے نہ ملے تو میں یا رب موسیٰ یا رب کلیم بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتا ہوں تو اللہ کی مدد سے مل جاتی ہے۔ ایک دفعہ میری بھابھی اور بھائی نے شادی پر جانا تھا تو بھابھی کا زیور نہیں مل رہا تھا دونوں نے پورے یقین کے ساتھ اسے پڑھا تو رات کو خواب میں بھائی کو نظر آیا کہ زیور کسی کپڑوں والے شاپر میں پڑا ہے۔ صبح جب بھائی نے بھابھی کو بتایا کہ میں نے رات یہ خواب دیکھا ہے تو بھابھی نے کپڑوں والے شاپر دیکھے تو ایک شاپر میں سے زیور مل گیا۔(15)کامیابی کیلئے: ہر نماز کے بعدیاقیوم 33بار پڑھنے سے کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔(16)دماغ کی کمزوری کیلئے: دماغ کی کمزوری اور حافظہ تیز کرنے کیلئے نماز فجر کے بعد گیارہ مرتبہ یَاقَوِیُّ سیدھا ہاتھ سر پر رکھ کر پڑھیں۔دماغی کمزور ی ختم۔
انشاء اللہ دماغ کی کمزوری دور ہو جائے گی۔
(17)منہ کے چھالے ختم: اگر منہ میں چھالے نکل آئیں یا منہ پک جائے یا گلہ پک جائے تو لگاتار دو دن تک خشک دھنیا چوستے رہنے سے یقین شفاء حاصل ہوگئی۔ (انشاء اللہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں