محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا درس بہت توجہ دھیان سے سنتا ہوں۔ آپ کے ہر درس میں کوئی نہ کوئی وظیفہ یا ٹوٹکہ ضرور ہوتا ہےمیںوظیفے اکٹھے کرلیتا ہوں اور ایک ڈائری بنائی ہوئی ہے جس پر لکھ لیتا ہوں۔عبقری سے میں نے بہت کچھ پایا ہے‘ کچھ تجربات قارئین عبقری سے شیئر کررہا ہوں یقیناً اس سے قارئین مستفید ہوں گے۔
(1)رات کو سوتے وقت: جو شخص رات کو سوتے وقت 21 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر سوئے گا تو اسے شیطانی خیالات نہیں آئیں گے۔
(2)تھکاوٹ دور کرنے کیلئے: ایک گلاس نیم گرم دودھ چسکی چسکی پینے سے ہر طرح کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔
(3)میت کو ہدیہ بھیجیں: روزانہ ایک بار سورئہ فاتحہ تین بار سورئہ اخلاص تین بار اوّل آخر درود شریف پڑھ کر نبی کریمﷺ آپ کےاصحابؓ اور جو امتی فوت ہوچکے ہیں ان کو ہدیہ بھیجیںان سب کے برابر آپ کو بھی ثواب ہوگا۔
(4)دعا کی قبولیت: ہر نماز کے بعد 27 بار’’اللهم اغفر لي ولوالدي وللمسلمين والمسلمات والمؤمنين والمؤمنات‘‘ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے انشاء اللہ قبول ہوگی۔
(5)جادو جنات ختم کرنے کیلئے:جب بھی شیشے کے سامنے آئیں تو یہ آیت ضرور پڑھیں ’’بسم اللہ ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ ‘‘انشاء اللہ جادو جنات سے دور رہیں گے۔
(6)گرمی کا بخار دور کرنے کے لیے:گرمی کا بخار ہوتو وقفے وقفے سے آرڑو کھانے سے گرمی کا بخار ٹھیک ہو جاتا ہے۔
(7)سفید گلاب کے پھولوں کا عرق ایک کپ صبح ،دوپہر، شام کھانے سے گھنٹہ پہلے یا بعد میں پی لیں یہ عمل تین ماہ لگاتار کریں ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔
(8)نظر کی کمزوری کیلئے: جس کی نظر کمزوری ہو وہ روزانہ سو بار یَابَعِیْدُ پڑھے انشاء اللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائیگی۔
(9)اچھی جگہ شادی کے لیے: اچھی جگہ شادی کے لیے روزانہ نماز فجر کے بعد ایک بار سورئہ یٰسین پڑھیں۔
(10)اہم کاغذات کی حفاظت: آپ کے کوئی بھی اہم کاغذات یا کوئی اہم دستاویزات اس کی سائیڈ پر بحوالہ (قطمیر) لکھ دیں اللہ کے کرم سے کبھی گم نہیں ہوں گے۔
(11)یاحفیظ یا سلام: میں جب بھی کسی سفر پر جاتا ہوں تو یاحفیظ یاسلام11بار اور سفر کی دعا ضرور پڑھ لیتا ہوں۔ میرا بہت دفعہ ایکسیڈنٹ ہوتے ہوتے بچا میں اس طرح محفوظ رہا ہوں جیسے کسی غیبی طاقت نے اٹھا کر سائیڈ پر کردیا ہو ۔
وہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے پاک نام کی وجہ سے ہوا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں