Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیوی کی محبت سے شوہر کی صحت بنتی ہے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

بوسٹن(امریکا)ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ میں ایک تحقیق ہوئی جس سے نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ بیوی کی محبت شوہر کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ ازدواجی رشتہ مستحکم ہو اور باہمی تعلقات خوشگوار ہوں تو شوہر کو اچھی صحت قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔یہ تحقیق ایک خاتون سائنسدان نے کی ہے جس کے دوران انہوں نے چالیس سے پچھتر سال کی عمر کے چار ہزار مردوں کے کوائف کا آٹھ سال تک مشاہدہ کیا۔ انہوں نے شوہر کی صحت کے سلسلے میں سب سے زیادہ اہمیت اس کی غذا کو دی۔ ان کا خیال ہے کہ مرد عموماً اپنی غذا کی طرف سے بے پرواہی برتتے ہیں، لیکن شادی کے بعد بیوی زیادہ تر یہ
ذمے داری اپنے سرلے لیتی ہے کو شوہر کو صحت بخش غذا فراہم کرے اور اس سلسلے میں وقت کی پابندی کو بھی ملحوظ رکھے۔ ظاہر ہے کہ اس بات کا شوہر کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔البتہ اگر آگے چل کر میاں بیوی میں علیحدگی ہو جائے تو یا بیوی کا شوہر سے پہلے انتقال ہو جائے تو مرد کی زندگی میں پھر بے ترتیبی آجاتی ہے اور ناقص غذا کا استعمال بڑھ جاتا ہے جو خرابی صحت کا باعث ہوتا ہے۔ ہاں اگر مرد دوسری شادی کرلے اور خوش قسمتی سے اسے پھر چاہنے والی بیوی مل جائے حالات پھر سدھرنے لگتے ہیں۔ رپورٹ میں ایک ایسے پہلو کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے، جو منفی بھی ہے اور مثبت بھی۔ تحقیق کار خاتون کا خیال ہے کہ بیوی زیادہ چاہنے والی مل جائے اور گھر کا ماحول بہت خوشگوار ہوتو اکثر مرد ورزش سے جی چرانے لگتے ہیں۔ یعنی ورزش‘ گھر جانے اور واکنگ یا دوسری ورزشوں کے لیے گھر سے باہر جانے کی بجائے ان کی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ گھریلو میں زیادہ وقت گزاریں بیوی کی چاہت اور خوش گوار گھر ماحول پر بھلا کسے اعتراض ہوسکتا ہے لیکن ورزش سے جی چرانے کاصحت پر منفی اثر ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل جو تحقیق ہوئی ہے اس سے بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ شادی شدہ لوگوں میں کنوارے یا تنہا مردوں (جن کی بیوی مرچکی ہو یا علیحدہ ہوگئی ہو) کی نسبت زیادہ دن زندہ رہنے کا رحجان پایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ بھی یہ بتائی گئی تھی کہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے مردوں کو غذا بہتر اور صحت بخش ہوتی ہے اور ان میں تمباکونوشی یا شراب نوشی کا رحجان نسبتاً کم پایا جاتا ہے۔
جس ماہر نے یہ تحقیق کی ہے اس کا کہنا ہے کہ خوش گوار ازدواجی ماحول میں رہنے والے مرد کی عمر اگر نسبتاً زیادہ ہو یا اس کی صحت بہتر ہوتو اسے صرف اچھی غذا کا کمال ہی نہیں سمجھا چاہے کچھ اور عوامل بھی ہیں جو اپنی اپنی جگہ اہم ہیں۔ مثلاً گھر کا سکون و آرام، طرز زندگی میں باقاعدگی اور ایک ایسی بیوی جس سے دل کی بات کہی جاسکے۔ جس پر اعتماد کیا جاسکتے اور جس کے خلوص کی مٹھاس زندگی کے کاموں میں شامل رہے ان تمام عوامل کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے اور ان کے مجموعی اثر کی اہمیت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 602 reviews.