چولہے بچت کیساتھ کو استعمال کرنے کا آسان طریقہ
گیس کے اوون میں دو یا تین کھانے ایک ساتھ پکائیے۔ کوئی چیز کم از کم ایک گھنٹے اوون میں پکانا ہو تو اس سے پہلے صرف دس منٹ اسٹوو کو گرم کیجئے۔ جوچیز بہت دیر تک پکانا مقصود ہو یا سیخوں پر کچھ بھوننا ہوتو اسے پہلے سے گرم کرنا ضروری نہیں۔ سبزیاں بہت تھوڑے پانی میں پکائیے اور اتنی دیر رکھیے کہ وہ گل جائیں۔ اگر آپ کے پاس پریشر ککر ہے تو اس میں سالن پکائیے۔ عام برتنوں کے مقابلے میں پریشر ککر میں ایک تہائی وقت میں غذا تیار ہو جاتی ہے اور آنچ بھی کم درکار ہوتی ہے۔ اگر آگ کے شعلے پیلے رنگ کے ہوگئے ہیں تو برنر کو صاف کیجئے۔
ریفریجریٹر کو اس طرح استعمال کیجئے بچت ہوگی
جتنی جلدی ممکن ہوسکے ریفریجریٹر کے دروازے کو کھول کر بندکردیجئے۔ آپ کو ریفریجریٹر سے جو کچھ نکالنا ہو، اس کا دروازہ کھولنے سے پہلے سوچ لیجئے۔ اسی طرح اگر کئی چیزیں ریفریجریٹر میں رکھنا ہوں تو پہلے ان سب کو ایک جگہ ریفریجریٹر کے قریب جمع کرلیجئے پھر ان تمام چیزوں کو ایک ساتھ ریفریجریٹر میں رکھ دیجئے۔ ریفریجریٹر کا بہترین درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری اور فریزر کا زیرو ڈگری ہوتا ہے۔ آپ اگر کئی دن کے لیے گھر سے باہر جائیں تو ریفریجریٹر کا درجہ حرارت کم سے کم کرکے جائیے۔
کپڑے دھونے کی مشین سے بچت ممکن!
کپڑے دھونے کی مشین یا واشنگ مشین آج تقریباً ہر شہری گھروں میں موجود ہے۔ واشنگ مشین میں عموماً گرم پانی ڈالا جاتا ہے۔ اگر گرم پانی کے بغیر کام چلتا ہوتو پانی گرم کرنے کی ضرورت نہیں۔ جب ہفتے، دو ہفتے میں کافی کپڑے جمع ہو جائیں، تبھی مشین چلائیے۔ چند کپڑوں کی دھلائی کے لیے واشنگ مشین چلانابجلی، پانی اور وقت کا ضیاع ہے۔ کپڑوں کی مناسبت سے ہی واشنگ مشین میں پانی ڈالیے۔ اگر کپڑے زیادہ ہوںتو زیادہ گنجائش کی مشین خریدیے تاکہ ایک ہی وقت میں زیادہ کپڑے دھل جائیں۔
موبائل فون چارجر سے بجلی کا ضیاع
جب بھی موبائل فون چارج کریں‘ موبائل چارج کرتے ہی چارجر کا پلگ سوئچ بورڈ سے فوراً اتار دیں‘ ہوتا یہ ہے کہ ہم چارجر ہمیشہ لگا رہنے دیتے ہیں اور موبائل اتار لیتے ہیں‘ ہمارا موبائل اتارنے کے بعد بھی چارجر بجلی استعمال کرتا رہتا ہے۔ لہٰذا چارجر کو کبھی بھی سوئچ بورڈ میں لگا نہ رہنے دیں‘ گھر سے باہر کبھی بھی جائیں‘ تمام سوئچ بورڈز چیک کرلیں کہیں کوئی چیز آن تو نہیں‘ چارجر تمام سوئچ بورڈ سے اتار کر جائیں‘ اے سی‘ اون وغیرہ کے پلگ نکال کر جائیے۔درج بالا تمام ہدایات پر عمل کرنے سے آپ کے بجلی کے بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں