محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ ہر ماہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘آج اپنا مسئلہ لیکر حاضر ہوئی ہوں‘ آپ کی ادویات اور دعاؤں سے بلاشبہ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔میں کافی سالوں سے پان کھاتی تھی اب میں نے پان کھانا چھوڑ دئیے ہیں‘ لیکن ابھی بھی ایسی عادت ہے جو چھالیہ اور تمباکو کی طلب ہوتی ہے‘ لاکھ کوشش کے باوجود یہ طلب ختم نہیں ہوتی جسکی وجہ سے پورے منہ میں‘ زبان میں ہلکا ہلکا درد محسوس ہوتا ہے اور کانوں میں خارش ہوتی ہے‘ دونوں ہاتھ سن ہوجاتے ہیں‘اچانک سر میں شدیددرد اٹھتی ہے‘بھوک ختم‘ شدید قبض‘ پیٹ بڑھ گیا ہے‘ ان سب چیزوں کا علاج بتائیں۔ (ن۔س، بلدیہ ٹاؤن کراچی)
جواب:آپ کے تمام مسائل کا حل صرف ایک دوا میں ہے اور وہ ہے ’’سترشفائیں‘‘آپ کو جب بھی تمباکو اورچھالیہ کی طلب ہو سترشفائیں معجون کی چنے کے برابر گولی بنا کر نسوار کی طرح منہ میں رکھ لیں اور آہستہ آہستہ لعاب کے ساتھ اس کا رس نگلتی جائیں‘ ان شاء اللہ چند دنوں میں ہی آپ کو تمباکو اور چھالیہ کا نشہ ختم ہوجائے گا۔مزید اس دوا کے استعمال سے معدہ اور جگر کے مسائل حل ہوجائیں گے‘ سرکا درد‘ کانوں میں خارش‘ ہاتھ پاؤں کا سن ہوجانا‘ پیٹ کا بڑھنا تمام بیماریوں کا آزمودہ در آزمودہ علاج اسی دوا میں ہے۔ نشہ کسی بھی قسم کا ہو چرس‘ پان‘ گٹکا‘ سگریٹ‘شراب‘ افیم بس ’’سترشفائیں‘‘ کو درج بالا طریقہ سے استعمال کریں نشہ کی لت بھی ختم اور صحت بھی بہترین ہوجاتی ہے۔ یہ ٹوٹکہ بے شمار قارئین کا آزمودہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں