محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ایمان و عافیت والی زندگی عطا فرمائے‘ عبقری رسالہ گزشتہ ایک سال سے پڑھ رہے ہیں‘ میرے والد محترم دس سال کی عمر سے مسلسل بیمار ہیں‘ بہت علاج کروایا مگر آرام نہیں آیا‘ اسی دوران شادی‘ اور بچے ہوئے مگر صحت بحال نہ ہوئی‘ پھر اچانک گردے خراب ہوگئے‘ کسی عامل کےذریعے تعویذ نکلوائے فوراً ٹھیک ہوگئے‘ اب پھر بیمار ہیں‘ ڈاکٹروں نے جواب دیدیاہے کہ ان کے گردے خراب ہیں‘ اب ان کی عمر چالیس سال ہے‘ ہفتے میں دو بار ڈائیلائسز کروارہے ہیں‘عامل بولتے ہیں سخت ترین جادو‘ تعویذ‘ آسیب اور سایہ ہے‘بھائی بھی کام نہیں کرتے‘ کہتےہیں کوئی چیز ہے جو کام پرجانے سے روکتی ہے‘ گھر کے حالات انتہائی خراب‘والدہ بھی بیمار ہیں۔ خدارا ہمیں کوئی وظیفہ یا عمل بتائیے تاکہ ہمارے گھر کے حالات ٹھیک ہوں۔ (ق۔ع، گجرات)
جواب:آپ تمام گھر والے اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہ صبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ وضو بے وضو سارا گھر پڑھے۔جتنے زیادہ افراد پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا پڑھیں‘ سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں۔ ایک سوا لاکھ سے کئی سوا لاکھ کی تعداد بڑھائیں۔عمل مستقل مزاجی سے کریں چند دن کرکے گھبرا نہ جائیں۔ جتنی توجہ‘ دھیان ہوگا‘ اتنا نفع زیادہ ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں