محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر39 سال اور چھوٹے بھائی کی 34 سال ہے‘ ہم دونوں اس وقت انگلینڈ میں رہ رہے ہیں ‘ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں بچپن سے بدبودار خارش ہے‘ کافی علاج کروایا کچھ فرق نہیں پڑا‘ کسی نے بتایا سفلی علم سے لگی ہے۔ خارش بہت سخت اور خشک ہے‘ہمیں کوئی وظیفہ بتائیے تاکہ اس اذیت سے جان چھوٹ جائے۔ اس سے پہلے ہمارے والد نے بھی اپنےمسائل کے حل کیلئے وظیفہ طلب کیا تھا ‘ آپ نے انہیں وظیفہ دیا‘ وہ اب بہتری محسوس کررہے ہیں۔(ہمایوں‘ بریڈفورڈکے)
جواب: سورة فلق مع تسمیہ 200 بار، سورة الناس مع تسمیہ 200 بار شام چلتے پھرتے پڑھیں۔ گھر کا ہر فرد پڑھے تو نفع زیادہ ہوگا۔جتنا زیادہ یقین‘ توجہ اور دھیان‘ اتنا جلد کام ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں