محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری شادی کو 19 سال ہوگئے ہیں‘ گھر میں لڑائی جھگڑے‘ کاروبار تباہ اور قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کچھ سمجھ نہیں آرہی کیا کروں؟ کہاں جاؤں؟ اتنے سال برداشت کرکرکے تھک چکی ہوں‘اب اعصاب جواب دے چکے ہیں‘ بعض اوقات تین تین دن گھر میں کھانے کو کچھ نہیںہوتا‘ قرض دینے والے غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں۔کچھ بتائیے قرض اتر جائے‘ جھگڑے ٰختم ہوجائیں۔ (پوشیدہ‘ گجرات)
جواب:آپ اور آپ کے تمام گھر والے یہ عمل اپنی زندگی کا معمول بنالیں ۔ طریقہ عمل :رات کو سوتے وقت اور صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ،بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ،لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمگیارہ مرتبہ پڑھیں اول و آخر سات مرتبہ درود شریف۔دوران وضو اورباقی سارا دن وضو کی مسنون دعا سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں پڑھتے رہیں۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں