Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اولیاء اللہ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

جو انسان روزانہ سو بار اس کا ورد کرے گا، اس کی روزی میں برکت ہو گی۔ عذاب قبر سے بچا رہے گا۔ موت کے وقت اس کی روح کے جنت میں داخلہ کے لیے تمام دروازے کھل جائے گے۔ یہ کلمہ روضہ انورﷺ کی جالی مبارک پر بھی لکھا گیا ہے۔

شیطانی وساوس سے بچنے کیلئے
قرآن کریم کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے تعوذ اور تسمیہ کے بعد اس آیت کو پڑھنے سے ہر قسم کے شیطانی وساوس دُور ہو جاتے ہیں۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓی اَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْـمَۃِ اللہِ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَـمِیْعًا اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ
حالت زچگی کی دعاء
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ ﴿۱﴾ وَ اَذِنَتْ لِرَبّـِہَا وَ حُقَّتْ ﴿۲﴾ وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ﴿۳﴾ وَ اَلْقَتْ مَا فِیْـہَا وَ تَـخَلَّتْ﴿۴﴾ وَ اَذِنَتْ لِرَبّـِہَا وَ حُقَّتْ﴿۵﴾۔
عورت کی نارمل ڈلیوری کا مقصد ہو یا حالت زچگی میں ہر تکلیف سے بچنے کے لیے سارا دن کھلا پڑھنے سے اورپانی پر دم کرکے پلانے سے آرام ہو جاتا ہے۔
روزی میں برکت دلانے والاخاص وظیفہ
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صَادِقُ الْوَعْدِ الْاَمِیْنْ
جو انسان روزانہ سو بار اس کا ورد کرے گا، اس کی روزی میں برکت ہو گی۔ عذاب قبر سے بچا رہے گا۔ موت کے وقت اس کی روح کے جنت میں داخلہ کے لیے تمام دروازے کھل جائے گے۔ یہ کلمہ روضہ انورﷺ کی جالی مبارک پر بھی لکھا گیا ہے۔
قے روکنےکے لئے
باوضو ہوکر سورۃ طارق پڑھ کے کسی کھانے پینے کی چیز پر دم کردیں ۔ انشاء اللہ کھاتے یا پیتے ہی فوری طور پر قے رک جائے گی۔
شراب کی لعنت سے نجات کا عمل
جب بھی گھر کا کوئی فرد شراب نوشی کرکے گھر میں داخل ہو ، تو اس کے سامنے ہلکی آواز میں سورۃ لھب(تَبَّت یَدَا ) پڑھیں۔ اگر وہ ناراض ہوکر غصہ کرے تو اس کا جواب نہ دیں۔ بس 3 مرتبہ سورت مکمل کریں۔یہ عمل 40 دن کرنے سے ان شاء اللہ ہمیشہ کیلئے اس کی شراب چھوٹ جائے گی۔
مفرور کی واپسی کامجرب عمل
باوضو ہو کر تین مرتبہ درود شریف اور استغفار پڑھیں ۔ پھر یہ آیت کسی کاغذ پر لکھیں 40 دن تک روزانہ کم از کم 60 مرتبہ یہ کاغذ الٹا گھمانے سے کام بن جاتا ہےاور مفرور شخص واپس آجائے گا۔
فَرَدَدْنٰہُ اِلٰٓى اُمِّہٖ كَيْ تَــقَرَّ عَيْنُہَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ
اپنی طرف رجوع کرانے کاوظیفہ
کوئی ناراض ہوجائے ، یا میاں بیوی میں محبت نہ ہوتو یہ عمل صرف ایک مرتبہ کرنے سےکام بن جاتا ہے۔ جمعہ کے دن 3125 مرتبہ یَاوَدُوْدُ مع اول آخر ایک تسبیح درود شریف پڑھیں۔ بس عمل مکمل ہوگیا۔ اس کے بعد ہر نماز کے بعدصرف 21 مرتبہ یاودود پڑھ لیا کریں۔ ان شاء اللہ مطلوبہ شخص مائل ہوگا۔
ناکامیوں سے بچنےکے لئے
ذلتوں ، ناکامیوں،افسران کی ناراضگی ، لوگوں کی سختی اوراحساس کمتری سے بچنےکیلئے 7دن تک نماز فجر کےبعد 3مرتبہ سورۃ الم سجدہ پڑھنےکا اہتمام کریں ان شاءاللہ ان تمام حاجتوں کے پوار ہونے میں مایوسی نہیں ہوگی۔
جان لیوا پیچش سے چھٹکارے کےلئے
اگر کسی شخص کو پیچش لگ گئے ہوں جو کسی طرح ختم نہ ہوتے ہوں‘ا س کی وجہ سے بند ہ نڈھا ل ہوچکاہو،طہارت نہایت مشکل ہوچکی ہوتو اس سورہ ٔمبارکہ کو ایک کاغذ پر لکھ کرپانی میں گھول کر تھو ڑا تھوڑااستعمال کریں‘انشاءاللہ چند دنوں  میں مکمل صحت یا ب ہوجائے گا۔
ہر مشکل کے خاتمےکے لئے
اگر کسی قسم کی مشکل کا سامنا ہو اور مشکل بھی ایسی ہو جو کسی تدبیر سے نہ ٹلتی ہوتو اس سورہ ٔ مبارکہ کو 41مرتبہ چند دن باوضو پڑھے ۔اللہ کی توفیق سے آسانی ہی آسانی پائے گا۔
دوسر اعمل:یہ ہےکہ بروز جمعۃ المبارک اس سورۂ مبارکہ کو 111مرتبہ 7یا11 جمعہ پڑھنے کا اہتمام کرے۔ ان شاءاللہ بہت زیادہ فوائد ملیں گے۔
( نوٹ :اگر اکیلا نہ پڑھ سکے تو چند افراد مل کر بھی روزانہ یہ دونوںاعمال کر سکتے ہیں )
آنکھو ں کے تمام امراض کے لئے
جس شخص کی آنکھیں خراب ہوں ، نظر کمزور ہورہی ہو، عینک روز بروز بڑھتی جارہی ہو،اندھیرے میں بالکل بھی نظر نہ آتاہو،کمزوری نظر کی وجہ سے سر میں درد رہتا ہو یا آپ سدا بہار نظر کی نعمت برقراررکھنا چاہتے ہیں۔ تو کسی بھی سر مہ یا ’’اثمد سرمہ‘‘پر سورہ ٔ قٓ کو 3مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور آنکھوں میں لگا نے کا معمول بنالیں۔اگر روزانہ پڑھ کر دم کرتے رہیں تو تا ثیر میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا جائے گا‘وگرنہ 3مرتبہ والا عمل بھی کافی ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 577 reviews.