Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم اور زندگی کی تلخیاں چھوڑئیے!آئیے خوش رہیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

مصروفیت، غمی خوشی، گرمی سردی ہر ایک کے ساتھ ہیں۔ ان میں رہتے ہوئے صحت مند عادات پر عمل درآمد میں کمی نہیں ہونی چاہیے۔ خوش و خرم اور خوشحال زندگی گزارنے کے یے صحت مند عادتوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ یہ عادتیں فطرت کے عین مطابق ہوتی ہیں۔ اور جسم کی ضرورتوں کو پورا کرتی ہیں۔ بعض لوگ رات کو دیر سے سوتے ہیں۔ صبح دن چڑھے اٹھتے ہیں۔ جی بھر کر چائے پیتے ہیں۔ پیدل چلنا گناہ سمجھتے ہیں اور کسی طرح کی ورزش کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتے لیکن اس کے باوجود قدرت سے صحتمندی اور تندرستی کی توقع بھی رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ اگر صحت مند نظر آتے ہیں (اوّل تو ہوتے نہیں) تو یہ محض قدرت کی مہربانی ہی ہوسکتی ہے۔ہم میں سے بہت سے لوگ صبح اس وقت تک بستر سے نہیں اٹھتے، جب تک ناشتہ میز پر حاضر نہ ہو۔ ایسے لوگوں کے لیے صبح سویرے اٹھنا ہی سب سے مشکل کام ہے۔ جب کہ صبح سویرے آنکھ کھلنے پر بستر چھوڑ دینا چاہیے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ رات کو بھی جلد سوئیں۔ رات کو کسی قسم کا ذہنی بوجھ رکھ کر نہ سوئیں اور رات کو غذا بھی ہلکی پھلکی اور زود ہضم ہونی چاہیے۔
صبح سویرے اٹھنے کیلئے چند قدرتی اور آسان اصول
ماہرین صحت اور نفسیات نے صبح سویرے اٹھنے کے لیے چند قدرتی اور آسان اصول اور طریقے وضع کر رکھے ہیں۔ مثلاً ہلکی ورزش اور اس سے پہلے جاگتے ہی جسم کو کھینچ کر، خوب تان کر ہولے ہولے ڈھیلا چھوڑا جائے بالکل اسی طرح جیسے بلی اور دوسرے جانور اپنے جسم کو کھینچتے ہیں۔ اس طرح ہم ایک بے عمل سوئی ہوئی زندگی سے آہستہ آہستہ چند لمحوں میں فعال اور بیدار دنیا میں آجاتے ہیں۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ہاتھوں اور پائوں کی انگلیوں کو خوب کھول کر پھر بند کر کے دبایا جائے۔ اب بیٹھ کر ٹانگیں پھیلا کر لمبے لمبے سانس لئے جائیں۔ اب آپ بستر سے باہر کی بیدار دنیا میں آچکے ہیں۔ اس لئے اب آپ صاف کھلی فضا میں اگر ممکن ہوتو گھر کے لان یا کسی درخت کے پاس جائیں اور مندرجہ ذیل سات سادہ اور سہل کام انجام دیں۔(۱)خوب لمبے لمبے اور گہرے سانس لیجئے اور آہستہ آہستہ ہاتھوں کو کہنیوں تک خوب اوپر کی طرف جنبش دیں اور پھر انہیں آگے پیچھے ہلائیں۔(۲)گردن کو دائیں بائیں ذرا سختی سے موڑیں۔ (۳)سیدھے تن کر کھڑے ہوں اور پھر جھک کر ہاتھوں کی انگلیوں سے پائوں کو چھوئیں۔ ایسا کئی بار کریں۔(۴)کمر کو پیچھے کی طرف خم دیں۔ اس طرح کہ سینہ آگے کی طرف خوب پھول کر آجائے۔(۵)سیدھے لیٹ کر دونوں ہاتھ پورے اوپر اٹھائیں اور پھر مٹھیاں کس کر بند کرلیں اور پھر ان کو ہر طرف گھمائیں اورآہستہ آہستہ نیچے بھی لائیں۔(۶)سیدھے کھڑے ہوکر ٹانگوں کو گھٹنوں تک باری باری رانوں تک موڑیں اور ان کو جھٹکے دیں۔(۷)سیدھے کھڑے رہ کر گردن کو سیدھا سامنے کی طرف مستحکم رکھ کر دونوں ہاتھ اس طرح پھیلائیں کہ انگریزی حرف (T) کی شکل بن جائے۔ پھر جس قدر ممکن ہو آہستہ آہستہ کندھوں کو اوپر اٹھائیں۔ اس عمل میں گہرے سانس لیتے رہیں اور سینہ کشادگی سے پھولا رہے۔ان تمام طریقوں پر عمل کرنے کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ آپ کا پورا جسم نیند کے خمار سے باہر آکر چاک و چوبند ہو چکا ہے۔ اور پورا دن بلاتکان کام کرنے پر آمادہ ہوچکا ہے۔ پورے جسم میں دماغ سمیت تازگی اور سرشاری کی ایک لہر دوڑ چکی ہے۔ اس سے آپ کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوگی۔ اس سے آپ کا اللہ پاک پر اعتماد پیدا ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 571 reviews.