قارئین السلام علیکم! میںآج آپ کو ایسی دعا بتانے جارہا ہوں جو کہ میری آزمائی اور شیخ الوظائف کی بتائی ہوئی ہے۔ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کا لقب علم کا سمندرہو‘ ہر طرف کی روحانی خبر اس کو معلوم ہو اور اس میں اعتماد (Confidence) ایسا کہ جس کو ملے حیران کردے۔جو چاہے کہ اسے کشف مل جائے‘ جس کے سامنے جائے اس کے دل میں کیا ہے پہلے ہی پڑھ لے‘ جسے علم لدنی و علم وہبی کی تلاش ہے اور وہ اللہ کے علم میں سے علم اور حلم میں سے حلم کا متلاشی ہے اس کیلئے لاجواب آزمودہ دعا ہے۔ اور جو چاہتے کہ میرا انداز بیان ایسا ہو کہ جو لوگوں پر سحر طاری کردے اور میرے منہ سے نکلی بات لوگوں کے دلوں میں اتر جائے وہ چند دن، چند ہفتے اسے ضرور پڑھے اوراگر زندگی کا معمول بنالے تو کمال جاگتی آنکھوں سے دیکھے۔جو اسٹوڈنٹس اے پلس گریڈ میں کامیابی چاہتے ہیں ان کیلئے کامیابی کی آخری کنجی ہے۔ بس پڑھیں اور سمجھیں کامیابی کے سارے تالے آپ کیلئے کھل گئے۔تو آئیے قارئین میں آپ کو راز بتائے دیتا ہوں وہ راز ایک مسنون دعا ہے اسے سارا دن پاگل ہوکر پڑھیںیاعلیم یاعلمی یاخبیراخبرنی یا وہاب بھلی من اسرار الدنیا و آخرت اس کے علاوہ ایک راز کی بات بتاتا چلوںرات کو سوتے وقت صرف ایک تسبیح اور گرگڑا کر‘ ڈوب کر‘ مکمل یقین‘ توجہ اور دھیان کے ساتھ پڑھیں او رپھر فوری کمال دیکھیں۔ یہ میری آزمائی ہوئی دعا ہے میں نے تقریباً ایک سال پہلے پڑھنا شروع کی‘ فوائد مجھے بھی نظر آئے۔ جو واقعہ‘ جو بات بعد میں ہونا ہوتی ہے مجھے پہلے ہی معلوم ہوجاتی ہے‘ سکول میں سینکڑوں بچوں کے سامنے سٹیج پر اب پراعتماد طریقے سے بات کرلیتا ہوں‘ آدھا آدھا گھنٹہ تقریر کرتا ہوں بچے اور ٹیچرز تک انہماک سے میری بات سنتے ہیں۔اعتماد اتنا کہ کوئی بھی بڑی شخصیت میرے سامنے آجائے وہ میرے سحر میں گم ہوجاتا ہے اور مجھے دوسروں سے بات کرنے کا سلیقہ آگیا ہے اور ہاں ایک آخری فائدہ بھی پڑھتے جائیے جس شخصیت سے ملنے کی خواہش دل میں پیدا ہوتی ہے ‘ اس کا تصور کرکے ایک تسبیح پڑھتا ہوں‘ اگلے دن یا چند دن بعد اس سے ملاقات ہوجاتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں