محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ مجھے اس رسالہ سے بہت کچھ ملا ہے۔ مجھے تین سال سے بواسیر کا مسئلہ تھا‘ ایک دن تو اتنا زیادہ خون آیا کہ مجھ سے ڈرائیونگ کرنا دوبھر ہوگیا‘ اسی دن مسجدمیں عشاء کی نماز پڑھنے گیا تو ایک باباجی نے بتایا کہ عشاء کے وتروں کی پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعدسورئہ کافرون‘ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورئہ فلق اور تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورئہ ناس پڑھ لیا کرو‘ تم ٹھیک ہوجاؤگے۔ یقین جانیں تیسرے دن میری بواسیر ختم ہوچکی تھی اب بھی کبھی مسئلہ محسوس ہوتو وتروں میں یہ عمل کرلیتا ہوں‘ صبح مکمل صحت یاب ہوتا ہوں۔ تین سال میں کئی لوگوں کو یہ عمل بتایا اور سب نے اس سے فائدہ پایا۔(محمد امجد، شاہدرہ)
(روحانی باکس)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!حضرت آپ اورآپ کے اہل خانہ اور تمام ساتھیوں کو ڈھیروں دعائیں آپ تمام نیک حضرات کو صحت سلامتی عطا ہو (آمین)۔ حکیم صاحب آپ نے مجھے سورئہ الکوثر ہر وقت پڑھنا فرمائی تھی جس کی بدولت برکت اور پیسے کی فراوانی نصیب ہوئی اس سے پہلے بہت ہی تنگ دستی کا عالم تھا۔(شبانہ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں