کبھی راز فاش نہ کرنا! تاکہ اعتماد کیا جائے
ایک مرتبہ حضورﷺ نے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کو کسی کام کے لیے بھیجا اور حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ اپنے گھر جاکر تیاری کررہے تھے تو ان کی والدہ نے آکر ان سے پوچھا کہ حضورﷺ نے آپ سے کیا فرمایا ہے؟ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم میں حضورﷺ کا راز کبھی فاش نہیں کرسکتا۔ آپﷺ اپنے صحابہؓ کو یہی تربیت دیتے تھے کہ کبھی راز فاش نہ کرنا تاکہ آپ پر اعتماد کیا جائے۔
اللہ کی قسم میں آپﷺ کا راز فاش نہیں کرسکتی
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت فاطمہؓ آپﷺ کے پاس آئیں تو آپﷺ نے حضرت فاطمہؓ کو اپنے پاس بٹھایا۔ اور ان کے کان میں راز بتایا۔ جس سے پریشان ہو کر آپؓ رو پڑیں پھر اسی وقت دوسرا راز بتایا جس سےوہ خوش ہوگئیں۔ حضرت عائشہؓ نے حضرت فاطمہؓ سے پوچھا کہ آپﷺ نے کیا فرمایا۔ حضرت فاطمہؓ نے فرمایا۔ اللہ کی قسم میں آپﷺ کا راز فاش نہیں کرسکتی۔ جب آپﷺ وفات پاگئے تو پھر فرمایا پہلا راز یہ فرمایا کہ آپﷺ کی موت قریب ہے دوسرا راز یہ فرمایا کہ میرے رشتہ داروں میں سب سے پہلے میں ان کے پاس جائوں گی اور میں جنت میں عورتوں کی سربراہ ہوں گی ۔
راز محفوظ رکھیں! آپ کی شان بڑھے گی
لہٰذا آپ جس قدر دوسروں کے راز محفوظ رکھیں گے لوگوں کے دلوں میں آپ کی شان بڑھے گی اور لوگ آپ پر اعتماد کریں گے اور آپ کے لیے اپنا دل کھول دیں گے اپنی عادت بنائو کہ ہمیشہ اپنا راز اپنے پاس رکھو اور دوسروں کے راز کو بھی اپنے اندر محفوظ رکھو اس لیے کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ کہا جاتا ہے کہ جس نے آپ کا راز جان لیا اس نے آپ کو قابو کرلیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں