چالیس درس سنو! ان شاء اللہ اولادنرینہ ہوگی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رب تعالیٰ آپ کو اور آپ کے تمام ساتھیوں کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور سب کو ایمان کی سلامتی عطا فرمائے۔مجھے اور میرے شوہر کو اولاد نرینہ کی شدید خواہش تھی‘ خوش قسمتی سے ان دنوں آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا‘ ہم دونوں نے آپ کے کلینک میں آپ سے ملاقات کی‘ آپ نے ہمیں تسبیح خانہ میں آکر چالیس درس سننے کا فرمایا اور نارمل ڈیلیوری کیلئے سورۂ انشقاق کی آیت نمبر چار اور پانچ کا ورد کرنے کا فرمایا۔میں نے اپنےشوہر کے ساتھ تسبیح خانہ میں آنا شروع کیا‘ ہمارے جہاںدیگر بے شمار مسائل حل ہوئے ‘ جن میں گھر میں خوشحالی اور سکون آگیا‘ شوہر کا کاروبار بہتر ہوا‘ ان کا گھر میں رویہ بہترین ہوگیا‘میری بیٹیاں اکثر بیمار رہتی تھی مگر جب سے تسبیح خانہ میں درس سننا شروع کیے گھر سے بیماری ختم ہوگئی‘ بچے تندرست رہنے لگے۔ میری اپنی طبیعت دوران حمل بہت خراب ہوتی تھی حیران کن طور پر اس مرتبہ ایسا کچھ بھی نہ ہوا۔ وہیں ابھی چالیس درس بھی مکمل نہ ہوئے تھے کہ اللہ کریم نے مجھے نارمل ڈیلیوری کے ساتھ بیٹے جیسی نعمت سےنواز دیا۔ الحمدللہ (طاہرہ بی بی،ڈی جی خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں